عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//شیرِ کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، کشمیرکے ڈرائی لینڈ ایگریکلچر ریسرچ اسٹیشن نے دالوں پر آل انڈیا کوآرڈینیٹڈ ریسرچ پروجیکٹ نے قبائلی کسانوں کے لیے ایک وسیع تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ اننت ناگ کے کھرم گاؤں میں 30 سے زیادہ قبائلی کسانوں اورزرعی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے خاص طور پر پروفیسر شیر احمد ڈار، ڈاکٹر لطیف احمد اور ڈاکٹر مشتاق احمد ڈار نے شرکت کی۔انہوں نے کاشتکار برادریوں کے سماجی و اقتصادی منظر نامے کو تبدیل کرنے میں جدید زرعی ٹیکنالوجیز کے اہم کردار کے بارے میں بتایااور کسانوں کو ان اختراعات کو اپنانے کی ترغیب دی تاکہ وہ اپنی معاش کو بہتر بنائیں۔انہوں نے دالوں کی نئی اقسام متعارف کرائیں جو خاص طور پر اونچائی والے علاقوں کے لیے تیار کی گئی ہیں اور بہتر پیداوار اور پائیداری کے حصول کے لیے تجویز کردہ زرعی طریقوں پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔کسانوں کو میں مفت ترپال کی چادریں، زرعی آلات، مٹر کے بیج، اورمعلوماتی لٹریچر تقسیم کیا گیا۔