عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // اننت ناگ کے بوٹینگو علاقے میں دریائے جہلم میں ڈوب جانے سے شہری لقمہ اجل بن گیا ۔ موصوف وضو بنانے کے دوران دریائے جہلم میں پھسل گیا ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ فاروق احمد ڈار ولد عبد الغنی ڈار ساکن شول بوٹینگو ظہرنماز کیلئے وضو بنانے میں مصروف تھا کہ اس کا پیر اچانک پیر پھسل گیا اور وہ دریائے جہلم میں ڈوب گیا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی میں بطور ڈیلی ویجر تعینات فاروق احمد جونہی جہلم میں ڈوب گیا توفوری طور بچائو کارورائی شروع کی گئی تاہم دریا سے اس کی لاش بر آمد ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ موصوف6 بیٹیوں کا باپ تھا اور محکمہ آبپاشی میں ڈیلی ویجر کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔پولیس نے واقع کی نسبت کیس درج کرلیا۔ ادھر جونہی علاقے میں یہ خبر پھیل گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔