سرینگر /پولیس نے جمعرات کو کہا کہ اننت ناگ پولیس نے سنگم کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے شراب کی بڑی مقدار برآمد کرکے ضبط کی۔
پولیس نے کہا کہ چیک پوائنٹ پر موجود آفیسران نے ایک ماروتی کارکو روک کر اس کی تلاشی لی جس دوران گاڑی میں سوار عارف احمد ساکنہ کیموہ کھڈونی کولگام کے قبضے سے شراب کی بوتلیں برآمد کرکے تحویل میں لی گئیں۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔