اسلام آباد (اننت ناگ)//اننت ناگ میں سی آر پی ایف سے رائفل چھیننے والے نوجوان کو گرفتار کیاگیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ 2بجے دو نوجوان لالچوک میں ٹی پی برانچ جموں وکشمیر بنک میں داخل ہوئے اور بنکر سے سی آرپی ایف اہلکار سے رائفل چھیننے لگے۔ اس موقعہ پر دیگر اہلکاروں نے حملہ آوروں کی کوشش ناکام بنائی اور ایک کو پکڑ لیاجس کی شناخت منیب احمد ملہ ساکنہ ریشی پورہ بہی باغ کولگام کے بطور ہوئی۔ دوسرے حملہ آور نے پستول سے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ ذرائع کے مطابق اس کی شناخت اویس احمد لون عرف راجو ساکن ہاورہ مشپورہ کیموہ کولگام کے بطور ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والے اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل کوشل کمار ،40بٹالین سے ہے، اس کے ہاتھ پر گولی لگی اور ہسپتال لے جایاگیا۔ ایس ایس پی اننت ناگ زبیر احمد خان نے بتایاکہ یہ واقعہ رائفل چھینے اور بنک ڈکیتی کا تھا۔ انہوںنے کہاکہ ملی ٹنٹ رائفل چھینے کے علاوہ روپے لوٹنے کی تاک میں تھے۔ انہوںنے کہاکہ کیس درج کرکے تحقیقات جاری ہے اور فرار ہوئے نوجوان کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔