عارف بلوچ
اننت ناگ//حکام کی جانب سے ممبر اسمبلی ڈوڈہ معراج ملک پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرنے کے خلاف اننت ناگ میں پارٹی کارکنوں کی جانب سے احتجاجی جلوس نکالنے کی کوشش کی گئی جس کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔عام آدمی پارٹی سے وابستہ درجنوں کارکنان وزیر باغ کے نزدیک جمع ہوئے اور پی ایس اے عائد کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔احتجاجی کارکنوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ہم معراج ملک کے ساتھ ہے جیسے نعرے درج تھے، اس بیچ احتجاجی کارکنوں نے پیش قدمی کرنے کی کوشش کی تو یہاں موجود پولیس اہلکاروں نے انکی کوشش کو ناکام بنا دیا۔