سرینگر/پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں سوموار کو بتایا گیا کہ اننت ناگ پولیس نے محکمہ مال کے آفیسران کے ہمراہ چاکلی پورہ اترسو علاقے میں اگائی گئی بھنگ کی فصل کو تباہ کیا۔
بیان کے مطابق ایس ایچ او اترسو کی سربراہی میں ٹیم نے وسیع اراضی پر پھیلی بھنگ کی فصل کو ضائع کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ جو کوئی بھی برے مقصد کیلئے بھنگ کی فصل کو کاشت کرنے کامرتکب قرار پایا جائے گا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس نے بیان میں لوگوں پر زور دیا ہے کہ بھنگ کی کاشت کرنے والوں کے بارے میں نزدیکی پولیس تھانہ کو مطلع کریں تاکہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جا سکے۔