Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینکشمیر

اننت ناگ میں اپنی پارٹی کا یک روزہ کنونشن ،سات دہائیوں سے زائد عرصے میں جو کچھ کھویا وہ راتوں رات واپس نہیں آ سکتا: سید محمد الطاف بخاری

KU Admin
Last updated: July 1, 2025 7:30 pm
KU Admin
Share
8 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر/اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ ’’جموں و کشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے کے دوران یہاں حکومت کرنے والے ہر لیڈر نے ذاتی فوائد کے لئے عوام کے مفادات کا سودا کیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’جموں کشمیر نے اب تک جو کچھ بھی کھویا ہے، اسے راتوں رات واپس حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے۔‘‘ان خیالات کا اظہار سید محمد الطاف بخاری نے آج اننت ناگ میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے 5 اگست 2019 کے واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا، ’’اس روز جو کچھ بھی ہوا، اس سے جموں و کشمیر کے عوام کی کمر دوہری ہوگئی۔‘‘ تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ “گزشتہ سات دہائیوں کے دوران اقتدار میں رہنے والے کشمیری لیڈران نہ صرف عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام رہے بلکہ اپنے ذاتی اور سیاسی فائدے کے لیے انہوں نے عوامی مفادات کا سودا کیا۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’ہم نے 5 اگست 2019 کو ملک کے وزیر داخلہ کی طاقت کا مشاہدہ کیا، انہوں نے جموں و کشمیر سے اس کی خصوصی آئینی حیثیت اور ریاست کا درجہ چھین لیا، اور اسے دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کرنے میں محض چند منٹ لگائے۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والی ایک سیاسی شخصیت بھی کبھی وزیر داخلہ کی کرسی پر فائز رہی لیکن کیا انہوں نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے دفعہ 370 اور 35 اے کو مستقل کرنے کےلئے کوئی اقدام کیا؟ انہیں کون روک سکتا تھا؟ اسی طرح، یہاں وزارت اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہنے والے سیاستدانوں نے بھی ہمیشہ اپنے مفادات کو عوامی مفادات پر ترجیح دی۔ہم نے گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے کے دوران ان سیاستدانوں کی وجہ سے جو کچھ کھویا ہے، وہ راتوں رات واپس نہیں آسکتا ہے۔‘‘
سید محمد الطاف بخاری نے حکومت کو لتاڑتے ہوئے کہا کہ ’’اس حکومت کی ناقص کارکردگی دیکھ کر صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا ہے۔ ایک بھاری مینڈیٹ کے باوجود یہ حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے سے بھی قاصر نظر آرہی ہے۔ حکمران جماعت اپنے انتخابی منشور میں کیے گئے وعدوں کو بھول چکی ہے۔ کہاں ہیں وہ دو لاکھ نوکریاں جنہیں فراہم کرنے کا عوام کو وعدہ کیا گیا تھا؟‘‘
کنونشن کے بعد صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’جیلوں میں بند رہنماؤں کو انصاف فراہم کیا جانا چاہیے۔ شبیر احمد شاہ کو طبی امداد فراہم کی جانی چاہیے، کیونکہ وہ اس کے حقدار ہیں۔اسی طرح انجینئر رشید صاحب کو بھی انصاف فراہم کیا جائے، آخر اس حقیقت کو کیسے نظر انداز کیا جاسکتا ہے کہ انہیں پانچ لاکھ لوگوں نے اپنا ووٹ دیا ہے۔محمد یاسین ملک کو بھی منصفانہ ٹرائل کا موقع دیا جائے، میں ان لیڈروں پر کوئی احسان کرنے کی بات نہیں کررہا ہوں، بلکہ ان کے لئے انصاف کی فراہمی بات کررہا ہوں۔ انہیں انصاف سے محروم نہیں رکھا جانا چاہیے۔‘‘
جب ان سے عمر عبداللہ کے اس دعوے کے بارے میں پوچھا گیا کہ وہ حکومت سٹیٹ ہوڈ کے حصول کےلئے اپنی کرسی تک چھوڑنے کےلئے بھی تیار ہیں، سید محمد الطاف بخاری نےکہا، ’’انہیں اپنی کرسی چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ سٹیٹ ہوڈ کے حصول کےلئے اپنی کرسی کی طاقت کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سکریٹری رفیع احمد میر نے وزیر اعظم مودی کی طرف سے جموں و کشمیر کے عوام سے کئے گئے وعدوں کے پورا نہ ہونے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا، ’’وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو یقین دلایا تھا کہ وہ انہیں خاندانی راج سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے ’’دل کی دوریاں‘‘ مٹانے کی بات بھی کہی تھی اور یہ وعدہ بھی کیا تھا کہ وہ جموں کشمیر کے نوجوانوں سے بات چیت کریں گے۔ لیکن ان میں سے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔‘‘
رفیع احمد میر نے منتخب حکومت کی ناقص کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، “میں یہ سمجھنے میں قاصر ہوں کہ یہ حکومت موثر طریقے سے کام کرنے اور عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام کیوں ہے؟ لیفٹیننٹ گورنر نے یہ بات بالکل واضح کر دی ہے کہ صرف پولیس ان کے حد اختیارمیں ہے، جب کہ باقی تمام اختیارات عمر عبداللہ کی حکومت کے پاس ہیں، تو پھر یہ حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے میں کیوں ناکام ہو رہی ہے؟‘‘
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری ہلال احمد میر نے کہا کہ لوگوں نے اسمبلی انتخابات میں مختلف پارٹیوں کے منشور کی بنیاد پر ووٹ دیا لیکن انہیں پتا نہیں تھا کہ اُن کے ساتھ جھوٹے وعدے کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا، ’’لوگوں نے این سی کو اپنے منشور میں یہ دعوی کرتے ہوئے دیکھا کہ وہ آرٹیکل 370 کو بحال کرے گی اور ریاست کا درجہ بھی بحال کرائے گی۔ اس نے پارٹی کے اقتدار میں آنے پر لوگوں کو مفت بجلی اور مفت گیس فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں این سی کو ووٹ دیا۔ اب انہیں احساس ہورہا ہے کہ ان کے ساتھ دھوکہ کیا گیا۔‘‘اس موقع پر پارٹی کے چیف کوآرڈی نیٹر عبدالمجید پڈر نے پارٹی رہنمائوں اور سینئر کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوام کو اپنی پارٹی کے عوام دوست ایجنڈے اور پالیسیوں سے آگاہ کریں۔
پارٹی کے صوبائی صدر محمد اشرف میر نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’یہی وقت ہے کہ ہم اپنی عوامی رابطہ مہم میں سرعت لائیں اور زمینی سطح پر لوگوں سے جُڑ جائیں۔ میں آپ سے پارٹی کو مضبوط کرنے کی گزارش کرتا ہوں۔ لوگوں کو یہ حقیقت بتانے کی ضرورت ہے کہ ہمارا ایجنڈا اور پالیسیاں سچائی کی سیاست سے جڑی ہوئی ہیں۔ ہمارے پاس جموں و کشمیر میں پائیدار امن، دیرپا خوشحالی اور مساوی ترقی کے لیے ایک وژن ہے۔‘‘
اس موقع پر ترجمانِ اعلیٰ اور ریاستی سکریٹری منتظر محی الدین، پارٹی کی یوتھ ونگ کے صدر یاور میر، صوبائی نائب صدر حقیت سنگھ، صوبائی سیکریٹری کشمیر نذیر احمد دیلگامی، سینئر لیڈران بشمول بشیر احمد، عبدالحمید چودھری، محمد مظفر، سلمان انفاس، مزمل شفیع، مکتیش یوگی اور دیگر لیڈران شامل تھے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق
خطہ چناب

Related

کشمیر

یاترا کے پہلے قافلے کی جموں سے روانگی آج اعلیٰ سطحی میٹنگ میں حتمی جائزہ، امسال 3لاکھ 31ہزار کی رجسٹریشن

July 1, 2025
کشمیر

۔46برسوں کا گرم ترین جون ریکارڈ ۔ 1892کے بعد دوسرا گرم ترین مہینہ ثابت

July 1, 2025
کشمیر

پاک بھارت قیدیوں کی فہرست کا تبادلے ۔159ہندوستانی وطن واپسی کے منتظر

July 1, 2025
کشمیر

ڈی ڈی سی ممبر اور اسکا ایجنٹ50,000روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?