اننت ناگ//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے بیساکھی تہوار کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کو ایک میٹنگ کے دوران حتمی شکل دی ۔مختلف محکموں کے اعلیٰ آفیسروں کے علاوہ سنگھ پورہ اورعشمقام کی گردوارہ پربندھک کمیٹی کے ارکان نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔اس موقعہ پر اے ڈی سی نے آفیسروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں سکھ طبقے کے اہم مقامات کے گردونواح میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بجلی ،پانی،طبی نگہداشت اورٹرانسپورٹ سہولیات کی دستیابی کو بھی یقینی بنائیں تاکہ اس طبقے کے لوگوں کو کسی قسم کی دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوںنے کہا کہ سکھ آبادی والے علاقوں میں اس تہوار کے دوران غذائی اجناس کا وافر سٹاک بھی دستیاب رکھا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ سکھ طبقے کے لوگ یہ تہوار 13اپریل کو نہایت ہی مذہبی جوش وخروش اورعقیدت واحترام کے ساتھ مناتے ہیں۔