سرینگر/جنوبی ضلع اننت ناگ کے ایک گائوں میں منگل کوفورسز اور جنگجوئوں کے مابین مختصر معرکہ آرائی کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے ۔
پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مارے گئے جنگجوئوں میں جیش محمد نامی تنظیم کا ایک کمانڈر، فیاض پنزو بھی شامل ہے۔
پولیس بیان کے مطابق فیاض 12جون کواننت ناگ میں فورسز پر جنگجوئوں کے حملے میں ملوث تھا جس میں پانچ فورسز اہلکار اور ایس ایچ او ارشید خان ہلاک ہوئے تھے۔
اس سے قبل فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مختصر معرکہ آرائی کا یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب فورسز بجبہارہ علاقے کے وپزن نامی گائوں کو محاصرے میں لینے کے بعد تلاشیاں لے رہی تھیں۔
پولیس کے مطابق گولیوں کے ابتدائی تبادلے کے بعد محاصرہ سخت کیا گیا اور آپریشن جاری رکھتے ہوئے دو جنگجوئوں کو جاں بحق کیا گیا۔