اننت ناگ//اننت ناگ قصبہ میں بدھ کو جاں بحق ہوئے دو جنگجوئوں کی یاد میں دوسرے روز جمعرات کو بھی مکمل ہڑتال رہی۔ ہڑتال کے دوران تمام دکانیں بند رہیں،جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا البتہ نجی گاڑیوں کی آمدروفت معمول کے مطابق جاری رہی ۔اس بیچ ریشی بازاوراشاجی پورہ میں مشتعل نوجوانوں و فورسز کے بیچ جھڑپیں ہوئیں ،جس کے جواب میں پولیس نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے۔علاقے میں کافی دیر تک جھڑپیں ہوتی رہیں۔ضلع کے ڈورو،ویری ناگ و اشاجی پورہ میں بھی ہڑتال سے معمول کی زندگی متاثر رہی ۔ضلع میں دوسرے روز بھی موبائل انٹرنیٹ سروس بند رہی۔