Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

اننت ناگ ضمنی انتخاب منسوخ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 3, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
10 Min Read
SHARE
نئی دہلی//  الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر کے اننت ناگ لوک سبھا نشست کا ضمنی انتخاب منسوخ کر دیا ہے ۔ کمیشن نے کل دیر رات جاری حکم میں ضمنی انتخاب کرانے کے اپنے نوٹیفیکیشن منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ اننت ناگ حلقے میں ماحول انتخاب کرانے کے موافق نہیں ہے ۔ اس حلقہ میں 25 مئی کو پولنگ ہونی تھی۔ کمیشن نے پہلے وہاں 12 اپریل کو پولنگ کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن جموں و کشمیر انتظامیہ اور انتخابی حکام کی رپورٹوں کی بنیاد پر اس کی تاریخ آگے بڑھا کر 25 مئی کر دی گئی تھی۔ چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر نسیم زیدی کے علاوہ دونوں الیکشن کمشنر اے کے جوتی اور اوپی راوت پر مشتمل مکمل بینچ نے اس بات کا فیصلہ لیتے ہوئے فرمان جاری کیا۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے حکم نامہ میں کہا گیا’’ آئین کی دفعہ324 بشمول1951عوامی نمائندگان ایکٹ 149,30,56 اور1897کی عمومی شق ایکٹ کے سیکشن21کے تحت حصول اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کمیشن17مارچ اور10اپریل کو حلقہ انتخاب اننت ناگ کے ضمنی انتخابات کیلئے جاری کی گئی نوٹیفکیشن منسوخ کرتا ہے‘‘۔کمیشن نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ کمیشن نے ضمنی انتخابات کو پرامن ماحول میں منعقد کرانے کیلئے سیکورٹی کے معقول انتظامات کئے تھے جبکہ امن و قانون کو بنائے رکھنے کیلئے بھی رہنما خطوط وضع کئے تھے۔ کمیشن نے بتایا کہ ریاستی سرکار نے16اور17مارچ کو یہ اطلاع دی کہ کچھ لوگوں نے ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن مخالف سرگرمیاں شروع کیں جبکہ جنگجویانہ سرگرمیوں میں اضافے کے علاوہ کئی جگہوں پر بائیکاٹ کے حوالے سے پوسٹر بھی نصب کئے گئے ہیںجن میں لوگوں کو انتخابات سے دور رہنے کی دھمکیاں بھی دی گئیںاور جنوبی کشمیر میں اس رجحان میں اضافہ نظر آرہا ہے۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا’’ ریاستی سرکار نے صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ2پارلیمانی نشستوں کے ضمنی انتخابات کیلئے3000 فورسز کمپنیوں کی ضرور ت ہے اور کمیشن نے یہ معاملہ مرکزی وزارت داخلہ کے ساتھ اٹھایا اور300فورسز کمپنیاں ریاستی سرکار کو فراہم کی گئیں‘‘۔ رپورٹ میں سرینگر پارلیمانی حلقہ کے ضمنی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ9اپریل کو وادی میں صورتحال خراب ہوئی جس کے دوران کئی تشدد آمیز واقعات پیش آئے اور ہلاکتوں کے علاوہ کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے جبکہ کئی جگہوں پر ایس آر ٹی سی گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچایا گیا۔ کمیشن نے بتایا کہ صورتحال کی نگرانی کیلئے الیکشن کمیشن نے10اپریل کو ریاست کے چیف سیکریٹری،چیف الیکٹورل افسر،داخلہ سیکریٹری،پولیس سربراہ،صوبائی کمشنر اور فورسز کارڈی نیٹر کے علاوہ ریاست کے دیگر سنیئر افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں تبادلہ خیال کیا،جس کے دوران ریاستی انتظامیہ نے صورتحال میں مزید بگاڑ کے خدشات ظاہر کئے اور امن و قانون میں رخنہ ڈالنے کے علاوہ مزید ہلاکتوں کے امکان کا عندہ دیا ،جس کے بعد کمیشن نے امن و قانون اور صورتحال سے متعلق تفصیلی رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر نسیم زیدی کے علاوہ دونوں الیکشن کمشنر ائے کے جوتی اور ائو پی راوت نے بتایا کہ اس سلسلے میں ریاستی انتظامیہ نے10اپریل کو ایک رپورٹ روانہ کی جس میں کہا گیا’’ حلقہ انتخاب اننت ناگ کے چاروں اضلاع کولگام،پلوامہ،شوپیاں اور اننت ناگ گزشتہ برس  امن و قانون کی صورتحال کے دوران بری طرح متاثر ہوئے جبکہ ان علاقوں میں جنگجو بھی متحرک ہیں،اور سنگبازی کی وجہ سے انتخابات کے روز ان علاقوں میں تشدد ،ہلاکتوں،تباہی کے چکر میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے‘‘۔انہوں نے بتایا کہ ریاستی انتظامیہ نے اس بات کی درخواست کی کہ حلقہ انتخاب اننت ناگ کے ضمنی انتخابات کو ملتوی کیا جائے۔ کمیشن نے بتایا کہ  چیف الیکٹورل افسر نے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی ،جس کے دوران انتخابات کرانے یا نہ کرانے میں انہوں نے متضاد تاثرات پیش کیں۔انہوں نے بتایا کہ چیف سیکریٹری اور ریاستی پولیس سربراہ کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ اور زمینی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مرکزی الیکشن کمیشن نے حلقہ انتخاب اننت ناگ میں12اپریل کو منعقد ہونے والے الیکشن کو25مئی تک ملتوی کیا تاکہ تب تک وادی میں مان و قانون کی صورتحال اور حالات پرامن انتخابات کرنے کیلئے بہتر ہوجائے۔کمیشن نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے مشترکہ وفد نے18اپریل کو کمیشن کے ساتھ میٹنگ کے دوران وادی کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور پرامن انتخابات کیلئے معقول انتظامات کرنے کی درخواست کی جبکہ پی ڈی پی لیڈر تصدق مفتی نے20اپریل کو ایک نمائندگی پیش کی جس میں اننت ناگ پارلیمانی حلقے میں انتخابات کو مز ید ملتوی کرنے کی التجا کی۔ کمیشن نے بتایا کہ20اپریل کو ریاستی چیف سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا کہ ان وجوہات کا احاطہ کریں اور پتہ لگائے کہ سرینگر پارلیمانی انتخابات میں ضمنی انتخابات کے دوران تشدد آمیز واقعات کیوں پیش آئے تاکہ کمیشن اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے انتخابات کیلئے حکمت عملی ترتیب دیں،نیز وہ بھی حلقہ میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے بارے میں اپنے مشاورت سے نوازیں۔ چیف الیکشن نے بتایا کہ20اپریل کو ہی ریاست کے چیف سیکریٹری نے کمیشن کو اس بات کی اطلاع دی کہ وادی میں کئی دنوں سے حلقہ انتخاب اننت ناگ میں انتخابی مراکز کیلئے مخصوص کئے گئے اسکولوں اور پنچایت گھروں میں آتشزدگی کے واقعات پیش آئے جبکہ سیاسی کارکنوں پر بھی حملے ہو رہے ہیںاور جنگجو پولیس اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کو ہراساں کر رہے ہیں تاکہ عدم تحفظ،خوف اور افراتفری کا ماحول پیدا ہو۔کمیشن نے بتایا’’ اس بات کے خدشات بھی ظاہر کئے گئے کہ اننت ناگ میں ضمنی انتخابات کے دوران ممکنہ طور پر نہ صرف بڑے پیمانے پر متشددانہ واقعات رونما ہوسکتے ہیں بلکہ ووٹنگ کی شرح بھی کم ہوسکتی ہے،جبکہ ریاستی سرکار کا بھی یہ نقطہ نظر ہے کہ انتخابات کیلئے ماحول ساز گار نہیں ہے،اور اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے انتخابات کو اکتوبر تک ملتوی کرنے کی سفارش کی۔ کمیشن کی ہدایت پر ریاستی سرکار نے21اپریل کو سرینگر پارلیمانی حلقہ انتخاب کے دوران تشدد آمیز کارروائیوں سے متعلق مشترکہ رپورٹ پیش کیا جس میں کہا گیا کہ انتخابات کیلئے بڑی تعداد میں فورسز کی ضرورت ہے اور اگر الیکشن کو ملتوی نہیں کیا گیا تو جنگجوئوں کے خلاف کارروائی میں کمی آسکتی ہے۔24اپریل کی ویڈیو کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے بتایا کہ وادی میں صورتحال ٹھیک نہیں ہے اور فی الوقت انتخاب کے روز،امیدواروں،پولیس اورسیول عملے کیلئے حالات بہت خطرناک ہیں۔ ریاست کے چیف الیکٹورل افسر کا حوالہ دیتے ہوئے کمیشن نے بتایا کہ27اپریل کو انہوں نے پولنگ مراکز ،عملے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوںکی سیکورٹی کو چلینج قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرینگر پارلیمانی حلقے میں انتخابات کے دوران وادی میں سنگبازی کے80واقعات پیش آئے جبکہ گزشتہ21دنوں کے دوران جنگجویانہ کارروائیوں کے12بڑے واقعات بھی پیش آئے۔ کمیشن نے بتایا کہ ریاستی انتظامیہ نے28اپریل کو جو رپورٹ پیش کی اس میں کہا گیا کہ مزاحمتی جماعتوں اور ملک مخالف عناصر نے الیکشن بائیکاٹ کی مہم شروع کی ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر لوگوں کو انتخابات میں شرکت کرنے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں جبکہ وادی میں امن وقانون کی صورتحال پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اکتوبر تک الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے28اپریل کو اپنے مکتوب میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے687کمپنیوں کی مانگ کی گئی تھی تاہم ملک کے دیگر حصوں میں فورسز کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے صرف250کمپنیاں فی الوقت فراہم کرسکتے ہیں جبکہ وادی میں پہلے ہی54فورسز کمپنیاں الیکشن کے حوالے سے موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ کمیشن نے ریاستی سرکار،انتظامیہ،مرکزی وزارت  داخلہ اور دیگر ایجنسیوں سے موصولہ اطلاعات کی بنیاد پرتمام معاملات کا تجزیہ کرتے ہوئے اور معقول فورسز کی عدم دستیابی کے بعد یہ پایا کہ25مئی کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ممکن نہیں،جس کے بعد غیر معینہ مدت تک انتخابات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات
ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما
صنعت، تجارت و مالیات
سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل
صنعت، تجارت و مالیات

Related

صفحہ اول

یوم عاشورہ پرجموںو کشمیر بھر میں بڑے اجتماعات منعقد | ذوالجناح کے فقید المثال جلوس بر آمد

July 6, 2025
صفحہ اول

وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت

July 5, 2025
صفحہ اول

امرناتھ یاترا 2025 ۔7 ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ، 40000کے درشن

July 5, 2025
صفحہ اول

تعطیلات میں توسیع، فیصلہ اتوار کو: سکینہ

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?