سرینگر/جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین مختصر گولیوں کے تبادلے کے بعد فورسز نے گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا ہے۔
پولیس کے مطابق کہ یہ واقعہ دہرن نامی گائوں میں پیش آیا ۔
اطلاعات کے مطابق فوج اور ایس او جی اہلکاروں نے پورے علاقے میں ممکنہ طور چھپے جنگجوئوں کی تلاش کیلئے تلاشی کارروائی شروع کی ہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے ایک پولیس آفیسر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ فورسز نے محاصرے کے بعد جونہی اُس جگہ کی طرف پیش قدمی کی جہاں اُنہیں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع تھی تو وہاں چھپے جنگجوئوں نے گولیاں چلائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی گولیوں کے تبادلے بعد وہاں خاموشی چھائی ہے تاہم علاقے کے سبھی راستے بند کئے گئے ہیں اور تلاشی آپریشن جاری ہے۔