سرینگر/سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کو اُن کی پارٹی کے شاندار جیت کی راہ پر گامزن ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں ووٹ شماری آج صبح سے جاری ہے جس کے دوران مودی کی بھاجپا شاندار کامیابی کی راہ پر گامزن دکھائی دے رہی ہے۔
محبوبہ نے ایک ٹویٹ میں لکھا''نریندر مودی جی کو تاریخی منڈیٹ کیلئے مبارکباد۔آج یقینی طور پر بھاجپا اور اس کی اتحادی پارٹیوں کا دن ہے۔کانگریس کو ایک امت شاہ چاہئے۔''
محبوبہ خود اننت ناگ سیٹ سے الیکشن لڑ رہی ہیں جہاں وہ مقابلے سے ہی باہر ہوگئی ہیں۔
اننت ناگ سیٹ سے نیشنل کانفرنس کے حسنین مسعودی اپنے قریبی حریف کانگریس کے غلام احمد میر پر لگاتار برتری بنائے ہوئے ہیں۔