سرینگر/ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے جمعرات کو جنوبی قصبہ اننت ناگ میں جنگجوئوں کے ایک حملے میں پانچ سی آر پی ایف اہلکاروں کی ہلاکت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
یہ حملہ گذشتہ روز ہوا جس میں پانچ سی آر پی ایف اہلکارہلاک ہوگئے جبکہ ایک پولیس آفیسر سمیت کچھ اہلکار زخمی ہوگئے۔
گورنر ملک نے ہلاک شدگان کے گھروالوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
گورنر نے اس حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا'' جب بھی فورسز کی مدد سے الیکشن کامیابی سے انجام دئے جاتے ہیں یا جنگجوئوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں کی جاتی ہیں تو سرحد کے دوسری طرف سے جنگجوئوں کو آرڈر ملتے ہیں کہ وہ کوئی فدائی حملہ کریں۔ کل اننت ناگ میں جو حملہ ہوا وہ بھی ایک فدائی حملہ ہی تھا''۔