سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کی جیل میں مقید کولگام ضلع کا ایک قیدی پیر کو مختصر علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق42سالہ قیدی شہزاد احمد وانی ولد علی محمد وانی ساکن شالی پورہ کولگام،غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق کیس میں گرفتار تھا۔
شہزاد کو کاترسو علاقے میں گذشتہ برس29اکتوبر کو مشتبہ جنگجو وں کے ہاتھوں پانچ غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت کے پانچ روز بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
ڈی آئی جی جیل خانہ جات جموں کشمیر محمد سلطان لون نے کے این او کو بتایا کہ شہزاد کی صحت خراب تھی اور وہ دوران علاج ایک اسپتال میں چل بسا۔
انہوں نے کہا کہ شہزاد کے فوت ہونے کے اسباب کا پتہ لگایا جارہا ہے۔