سرینگر/جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں ہوئی تصادم آرائی میں دو جنگجوئوں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مہمان محلہ اننت ناگ میں تصادم آرائی کی جگہ سے دو جنگجوئوں کی لاشیں برآمد کی گئیں ہیں۔تصادم آرائی کی جگہ فائرنگ بند ہوگئی ہے اور اس وقت تلاشی آپریشن جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہوئے جنگجوئوں کی شناخت عاد بٹ ساکن سوزن کشتواڑ اور بن یامل عرف بلال مولوی ساکن کھڈونی کے بطور ہوئی ہے۔ اس دوران اننت ناگ میں کئی مقامات پر فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔