عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// اننت ناگ میںکے پی روڈ، لازبل اور قصبے کے دیگر اہم بازاروں کا وسیع معائنہ کیا گیا۔انسپکشن کے دوران انفورسمنٹ سکواڈ نے متعدد خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی اور معیاد ختم ہونے والی اشیاء کو فوری طور پر تلف کر دیا گیا ۔ متعلقہ ضوابط کے مطابق مجرموں پر مجموعی طور پر 10,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ادھر کنگن بازار میں خصوصی مہم کے دوران ایف ایس ایس ایکٹ کے تحت قصو ر وار دکانداروں سے 6000روپے بطور جرمامہ وصول کیا گیا جبکہ اس کے علاوہ گلی سڑی سبزیوں اور میوہ کی بھاری مقدار بھی موقعہ پر ہی ضائع کی گئی ۔