سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ محمد یونس ملک نے بجبہاڑہ اورسری گفوارہ تحصیلوں کے کئی امتحانی مراکزکا دورہ کیا تاکہ امتحان کا انعقاد احسن اورخوش اسلوبی سے ہوسکے۔ ترقیاتی کمشنر نے ہائر سیکنڈری سکو ل سری گفوارہ اورگرلز ہائر سیکنڈری سکول بجبہاڑہ میںامتحانی عمل کا جائزہ لیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ امتحانی مراکز کے 200میٹر کے گردونواح میںدفعہ144کے تحت بندشیں عائد ہیں تاکہ امتحانات کے دوران امکانی بیرونی مداخلت کو روکا جاسکے۔ادھرضلع ترقےاتی کمشنر پلوامہ غلام محمد ڈار نے ضلع مےں جموں و کشمےر سٹےٹ بورڑ آف سکول اےجو کےشن کی طرف سے لئے جانے والے بارہوےںجماعت کےلئے منعقدکئی امتحانی مراکز کا معائنہ کےا ۔ جن مےں گرلز ہائر سکنڈری اسکول پلوامہ،سےنٹرل بائز ہائی اسکول پلوامہ اور بائز ہائر اسکنڈری سکول پلوامہ شامل ہےں۔ انہوں نے امتحانی مراکز پر طلباو طالبات اور امتحانی عملہ سے بات چےت کی۔ انہوں نے امتحانی عملے سے تاکےد کی کہ وہ اپنے فرائض دےانت داری سے انجام دیں تاکہ امتحانات کاتقدس برقرار رکھا جائے۔ ضلع ترقےاتی کمشنرکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر رےونےواور ضلع اطلاعاتی آفےسر پلوامہ بھی تھے۔