سرینگر //محکمہ ناپ تول نے کرن نگر سرینگر میں بر آمدکئے گئے بغیر لیبل اور ٹریڈ نام والے چاکلیٹ اور بسکٹ فروخت کرنے والے تاجروں پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ محکمہ ناپ تول کے قوانین کے مطابق ہر ایک فروخت ہونے والی اشیاء پر قیمت اور بنانے والی کمپنی کا نام ہونا لازمی ہے تاہم مذکورہ تاجر کی جانب سے فروخت کئے جانے والے ضبط کئے گئے چاکلیٹ اور بسکٹ بغیر قیمت اور بنانے والی کمپنی کے نام کے بغیر فروخت کررہے تھے۔ محکمہ ناپ تول کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ کی قیادت میں ایک ٹیم نے کرن نگر میں چھاپہ مارا جہاں مذکورہ دکاندار چاکلیٹ اور بسکٹ بنانے والی کمپنی کی بلیں پیش کرنے میں ناکام رہاجس کے بعد اس پر 2ہزار روپے بطور جرمانہ عاید کیا گیا۔ اسی طرح کے ایک اور کارروائی میں ایک بیکری دکان سے بکسٹ کے کم وزن ہونے کی وجہ سے دکاندار پر 2ہزار روپے بطور جرمانہ عاید کیا گیا ۔ محکمہ ناپ و تول اور فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول ، ایس ایم سی سرینگر ، محکمہ مال اور پولیس نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر پرنما متل اور کئی دکانداروں پر قانون کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں جرمانہ عاید کیا گیاجبکہ مونسپل حکام نے کئی جگہوں پر چھاپڑی فروشوں کوفٹ پاتھ سے ہٹایا۔ اس موقعے سکارڈ نے بٹہ مالو، کرن نگر ، سرائی، قمرواری کے بازاروں کا بھی معائنہ کیا ۔ ادھر تحصیلدار حضرتبل کی قیادت میں محکمہ ناپ تول کی ٹیم نے کنہ تار، صدربل، حبک اور دیگر علاقوں کا معائنہ کیا اور مختلف خلاف ورزیوں میں ملوث 22دکانداروں سے 15ہزار 200روپے بطور جرمانہ وصول کیا ہے۔ ادھر ڈورہ اننت ناگ میں پولیس ،مونسپل کمیٹی اور امور صارفین کے مشترکہ چکینگ اسکارڈ نے ڈورہ بازار میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کر کے 2200 روپیہ بطور جرمانہ وصول کئے ۔