سرینگر//کشمیر تہلکہ نیوز گروپ نے 2017 کے انفو ٹل ایواڑ کی تقریب ٹیگور ہال سرینگر میں منعقد کی جس میںمحکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے معروف اداروں اور اشخاص کے علاوہ ماہر ین تعلیم اور اُساتذہ، نامور فنکاروں، اداکاروں اورصحافتی شعبے سے تعلق رکھنے والے نامہ نگاروں کو اپنے اپنے شعبے جات میں نمایاکارکردگی پر اعزازات سے نوازا گیا ۔تقریب میں وزیر مملکت برائے صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر آسیہ نقاش بطور مہمان خصوصی موجود تھیںجبکہ ایم ایل اے رفیع آباد یاور دلاور میر اور ایم ایل اے ٹنگمرگ محمد عباس وانی مہمان ذی وقار تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسیہ نقاش نے کہا کہ ایسی تقاریب سے اچھی کارکردگی دکھانے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور فنکاروں کو اپنا فن نکھارنے کیلئے موقع فراہم ہوتے ہیں ۔انہوں نے انفوٹل ایواڑس اور کشمیر تہلکہ کے منیجنگ ڈائریکٹرمحمد لطیف بٹ کو ایسی تقاریب منعقد کرنے پرمبارکباد پیش کی ۔ا س موقعہ پر کشمیر عظمیٰ کے بارہمو لہ نامہ نگار فیاض بخاری کو بھی دور افتادہ علاقہ جات کے مسائل اُجاگر کرنے پر اعزاز سے نوازا گیاجبکہ ایک رضا کار جس نے ابھی تک 158 پوائنٹ خون عطیہ کیا،کو بھی اعزاز سے نوازا گیا ۔ ۔تقریب میںوادی کے معروف گلکاروں اور فنکاروں نے رنگا رنگ تمندنی پروگرام پیش کئے ۔ علاوہ ازیں سماج کے مختلف شعبوں بشمول صحافت ،سماجی خدمات،شعبہ صحت، وغیرہ میں گراں قدرخدمات انجام دے رہی 100سے زیادہ شخصیات کوخصوصی اسنادسے نوازاگیا،جن میں اقبال امین ،راجہ اکبر،انظرموجو،ایس طاہرالحق،راہی نثارملک،منظورشیری،ظہوراندرابی،نثارراہی کے علاوہ کئی حاضرسروس چیف میڈیکل آفیسر،بلاک میڈیکل آفیسراورسینئروجونیئرڈاکٹرصاحبان بھی شامل ہیں ۔