سری نگر// پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ملک میں اختلاف رائے کو جرم بنایا گیا ہے اور جو کوئی موجودہ حکومت کے خلاف بات کرتا ہے اس کے پیچھے تحقیقاتی ایجنسیاں لگائی جاتی ہیں یا اس کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔
انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں راج باغ علاقے میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر، جہاں انہیں پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا گیا تھا، کے باہر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
محبوبہ مفتی نے کہا:”اس ملک میں اختلاف رائے کو جرم بنایا گیا ہے“۔
اس سے قبل محبوبہ کی کم و بیش پانچ گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی گئی۔