انصاف فراہم کرنا جج کی ذمہ داری:چیف جسٹس

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 جموں// جموں وکشمیر سٹیٹ جوڈیشل اکیڈیمی نے جموں صوبہ کے منصفوں کے لئے یک روزہ خصوصی اورنٹیشن پروگرام کا اہتمام بعنوان’’ فیئر اینڈ سپیڈی ٹرائل اِن سِول اینڈ کریمنل کیسز‘‘ کیا۔تربیتی پروگرام کا افتتاح چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس بدر دریز احمد نے کیا۔ جسٹس الوک ارادھے، چیئرمین جے اینڈ کے سٹیٹ جوڈیشل اکیڈیمی اور ڈاکٹر جسٹس ایس مرلی دھر، جج دہلی ہائی کورٹ اور جموں صوبے کے تمام منصفوں نے پروگرام میں حصہ لیا۔ڈائریکٹر اکیڈیمی عبدالرشید ملک نے پروگرام کنڈکٹ کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں عبدالرشید ملک نے چیف جسٹس جسٹس بدر دریز احمد اور دیگر معززین کا استقبال کیا۔جسٹس آلوک ارادھے، جج ہائی کورٹ اور اکیڈیمی کے ڈائریکٹر نے اپنے خصوصی خطبے میں تربیتی پروگتام کا خدو خال پیش کیا اور کہا کہ ایک مجرم کو تیز تر اور شفاف انصاف فراہم کرنا آرٹیکل21 کا خصوصی انگ ہے۔جسٹس بدر دریز احمد نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ایک جج کی ذمہ داری ہے کہ وہ متعلقین کے حق میں فوری انصاف فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں نئی ٹیکنالوجی پروئے کار لائی جائے تا کہ اس عمل میں وقت ضائع نہ ہو۔ڈاکٹر جسٹس ایس مرلی دھر سنیئر جج دہلی ہائی کورٹ نے اس موقعہ پر سول اور کریمنل معاملوں کو نپٹانے کے لئے بنیکادی اصول بیان کئے۔تقریب پر شکریہ کی تحریک ڈائریکٹر اکیڈیمی عبدالرشید ملک نے پیش کی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *