Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

’’انشائیہ کی روایت۔مشرق ومغرب کے تناظر میں‘‘ ایک جائزہ

Mir Ajaz
Last updated: December 2, 2023 1:47 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE
ڈاکٹر ایم نسیم اعظمی
ڈاکٹر محمدا سد اللہ اردو کے ادبی حلقوں میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں ۔ انھیں معاصر اردو ادب کے ایک اہم نام کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ان کی تقریباً ایک درجن کتابیں شائع ہو کر منظرِ عام پرآ چکی ہیں اور مشاہیرِ ادب سے داد و تحسین حاصل کر چکی ہیں ۔وہ بیک وقت اردو ، مراٹھی دونوں زبانوں پر پوری قدرت رکھتے ہیں ۔انھوں نے بہت سی مراٹھی کتابوں کا ترجمہ کیا ہے ۔ ادبِ اطفال پر بھی ان کی پوری دسترس ہے ، انھوں نے ادبِ اطفال میں بھی، اردو کو کئی کتابیں دی ہیں۔ وہ  نثر نگار بھی ہیں اور شاعر بھی ۔مہاراشٹر ساہتیہ اردو اکادیمی (ممبئی) ،بہار اردو اکادیمی ( پٹنہ )، اتر پر د یش اردو اکادیمی (لکھنو) ، مغربی بنگال اردو اکادیمی (کولکاتہ ) اور کئی دیگر اداروں سے بہت سے انعامات و اعزازات بھی حاصل کر چکے ہیں ۔
     زیرِ تبصرہ کتاب’’ انشائیہ کی روایت ۔مشرق و مغرب کے تناظر میں‘‘ ایک اہم تحقیقی اور تنقیدی کتاب ہے جس میں انھوں نے اردو انشائیہ نگاری کے خد و خال ، فکر وفن اور اس کے بتدریج ارتقا پر بھی روشنی ڈالی ہے اور مغربی انشائیہ نگاری پر بھی بحث کی ہے ۔ یہ کتاب قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (نئی دہلی ) کے مالی تعاون سے شائع ہوئی ہے۔ اردو انشائیہ نگاری کی روایت اور تاریخ پر یہ ایک اہم کتاب کی حیثیت اختیار کر گئی ہے ۔اس کتاب میں مصنف کے پیش لفظ اور پروفیسر مناظر عاشق ہر گانوی کے گفتنی کے علاوہ پوری کتاب کو چھے ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔
     پہلے باب انشائیہ کیا ہے؟  میں لفظ انشائیہ کی تعریف بحیثیت ایک صنف ِ ادب ، اصطلاح، ہئیت، فکر و فن اور زبان و بیان وغیرہ پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے ۔دوسرے باب مغرب میں انشائیہ نگاری کی روایت میں اس صنف کے بتدریج ارتقا اور بعض اہم انشائیہ نگاروں جیسے مانتین، بیکن ، ابراہم کاولے ، رچرڈ سٹیل ،جوزف ایڈیسن ،ولیم ہزلٹ ،جانسن، جوناتھن سوفٹ،چارلس لیمب، گولڈ اسمتھ ، آ ر ایل اسٹیونسن ،جی کے چسٹرسن ،تھامس ڈی کوئینسی ،ای وی لوکس ،رابرٹ لِنڈ اور الفا آف دی پلو وغیرہ جیسے مغربی انشائیہ نگاروں کی انشائیہ نگاری پر مختصر مگر جامع روشنی ڈالی گئی ہے۔تیسرے باب میں  اردو میں انشائیہ کے اولین نقوش کے تحت سر سید خان ، خطوط غالب ،ماسٹر را م چندر ،عہدِ سر سید میں انشائیہ نگاری اور سر سید کے معاصر انشائیہ نگاروں جیسے محمد حسین آ زاد ،الطاف حسین حالی،مولوی نذیر احمد ، نواب محسن الملک ،مولوی ذکا اللہ ،عبدالحلیم شرر ،وحیدالدین سلیم اور پنڈت رتن ناتھ سر شار کی انشائیہ نگاری کا جائزہ کیا گیا ہے ۔چوتھے باب میں بیسویں صدی میں انشائیہ نگاری میں بیسویں صدی کے اہم اردو انشائیہ نگاروں جیسے میر ناصر علی، نیاز فتح پوری ،سجاد حیدر یلدرم ، منشی پریم چند ، مولوی عزیز مرزا ،سید احمد دہلوی ، مولانا خلیق دہلوی ، سلطان حیدر جوش ، مہدی افادی ، سجاد انصاری ، فلک پیما، مولانا ابوالکلام آ زاد ، خواجہ حسن نظامی ،فرحت اللہ بیگ ، رشید احمد صدیقی ، پطرس بخاری ، کرشن چندر ،اکبر علی قاصد، مشتاق احمد یوسفی ،مجتبیٰ حسین وغیرہ کے انشائیوں کا تجزیہ کیا گیا ہے۔پانچویں باب میں عصری انشائیہ میں وزیر آ غا ، دائود رہبر ،غلام جیلانی اصغر،مشتاق قمر ، انور سدید ، جمیل آ ذر ، ممتاز مفتی ،جاوید صدیقی ،نظیر صدیقی ،مشکور حسین یاد ،سلیم آ غا قزلباش ،کامل القادری ، احمد جمال پاشا، رام لعل نابھوی ، محمد اسد اللہ ،حامد برگی ، محمد اقبال انجم ،مشرف احمد ، راجہ ریاض الرحمٰن ، شمیم ترمذی ، جان کاشمیری ،بشیر سیفی ،محمد اسلام تبسم ،محمد یونس بٹ اور ناصر عباس نیر وغیرہ کی انشائیہ نگاری کی اہمیت پر بڑے خوبصورت انداز سے گفتگو کی گئی ہے ۔آ خری بات کے تحت اس وسیع اور گہرے مطالعے کا ماحصل پیش کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر محمد اسداللہ عصر حاضر کے ایک اچھے انشائیہ نگار ہیں۔ اردو انشائیہ نگاری کی روایت ،فکر و فن ، خد و خال اور اس کے بتدریج ارتقا اور تاریخ پر ان کی گہری نظر بھی ہے ، اس لئے ان کی یہ تنقیدی کتاب ’’انشائیہ کی روایت ۔مشرق و مغرب کے تناظر میں‘‘ اپنے موضوع اور فن پر ایک اہم کتاب کی حیثیت اختیار کر گئی ہے ، اس کی ادبی اہمیت و افادیت مسلم ہے ۔
رابطہ 9579591149
 [email protected]
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
منڈی کے لورن علاقہ میں بادل پھٹنے سے ایک شخص ازجان
پیر پنچال
ڈوڈہ ضلع کی تحصیل کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی نعش برآمد
تازہ ترین
ملیشیائی وزیر اعظم کی برکس سربراہی اجلاس دوران وزیر اعظم مودی سے ملاقات ،مسئلہ کشمیر پر ہوئی بات
برصغیر
کشمیر میں سیاحتی شعبے کی بحالی حکومت ہند کی اولین ترجیح: گجیندر سنگھ شیخاوت
برصغیر

Related

کالممضامین

ریزرویشن :خامیاں ،کمزور یاں اور ممکنہ حل علاقہ مرکوز ماڈل مساوات کو یقینی بناکر علاقائی تفاوت کو کم کرسکتا ہے

July 7, 2025
کالممضامین

بڑھتا ہوا ٹیکنالوجی کااستعمال کتنا مفید، کتنا مضر؟ فکر انگیز

July 7, 2025
کالممضامین

مغربی ایشیا میں ہندوستان کا ممکنہ کردار ندائے حق

July 7, 2025
کالممضامین

پنج پتی اقوام متحدہ۔ یہ داشتۂ پیرکِ افرنگ حال و احوال

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?