سرینگر// تحریک حریت چیئرمین سید علی گیلانی کی ہدایت پر تحریک حریت کا ایک وفدسیدو شوپیان گیا جہاں انہوں نے انشا مشتاق کو دسویں جماعت کے امتحان میں کامیابی پر گیلانی کی طرف سے مبارکباد پیش کی۔ وفد کی قیادت تحریک حریت لیڈر میں محمد رفیق اویسی کررہے تھے جس میں عمر عادل ڈار، رمیز راجہ، اشفاق احمد خان اور مختار احمد ڈار شامل تھے۔ اس موقع پر وفد نے انشاء مشتاق اور اس کے دیگر گھروالوںکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گیلانی کی جانب سے ایک شال تحفہ کے طور پیش کیا۔