جموں//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے حال ہی میں دسویں جماعت کے نتائج میں قابل فخر کارکردگی دکھانے کے لئے انشا مشتاق کو مبارک باد دی ہے ۔واضح رہے کہ انشا 2016ء کے نامساعد حالات کے دوران پیلٹ لگنے سے زخمی ہوئی تھیں ۔قانون ساز کونسل میں گورنر کے خطبے سے متعلق شکریہ کی تحریک پر ہوئی بحث کے دوران بولتے ہوئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ حکومت نے 2016ء کی شورش کے دوران متاثرہ لوگوں کے لئے کئی فلاحی اور بہبودی اقدامات شروع کئے ہیں۔