جموں//انسٹی چیوٹ آ ف ماس کمیونی کیشن ، جوکہ شمالی بھارت کا علاقائی کیمپس میں 53واں یوم تاسیس منایاگیا۔ یوم تاسیس منانے کیلئے منعقدہ تقریب میں سابق کمشنرسیکریٹری کے۔بی جنڈیال مہمان خصوصی تھے۔منوہر کھجوریہ ریجنل ڈائریکٹر ناردن ریجنل کیمپس آئی آئی ایم سی نے جموں کیمپس کی تاریخ پرروشنی ڈالی۔اس دوران انگریزی جرنلزم کے طلباء نے سماجی مسائل پرمبنی تحریکی سکٹ، ٹاک شواور ڈاکیومنٹریاں پیش کیں۔ طلباء نے ’’کچھ باقی ہے ‘‘ موضوع پر سکٹ کے ذریعے آزادی کی سات دہائیوں کے بعد صحافت کی اہمیت کواُجاگرکیا۔اس کے علاوہ ملاوٹ خوری، سٹیٹ آف ٹیکسٹائل انڈسٹریز اِن پنجاب ایک شارٹ فلم ’’دی لیٹر‘‘ڈاکیومنٹریاں پیش کی گئیں۔کے۔بی جنڈیال نے بطورایک صحافی اپنے تجربات مشترک کئے ۔ انہوں نے کہاکہ جرنلزم میراپہلالگائوتھا۔انہوں نے طلباء پر اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کیلئے زوردیا۔اس موقعہ پر نیہاجلالی نے آئی آئی ایم سی کی اہمیت کوبیان کیا۔انہوں نے کہاکہ آئی آئی ایم سی 1965 میں وزارت اطلاعات ونشریات نے قائم کیاتھا۔