سرینگر//انسداد رشوت ستانی بیورو نے سنیچر کے روز جموں کشمیر بینک کے سابق چیئر مین پرویز احمد ننگرو کو بد عنوانی سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا۔
حکام کے مطابق 6,29,56,575 روپے والا بد عنوانی کا یہ کیس ہاوس کیپنگ کی ٹینڈرس سے متعلق ہے جو ممبئی کی ایک کمپنی کو دئے گئے تھے۔
اس سلسلے میں بیورو نے ایف آئی آر نمبردرج کر رکھا ہے اور اس میں پرویز کے علاوہ دیگر چار ملزم ہیں۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ بیورو نے آج پرویز کی سرینگر رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر اُنہیں گرفتار کرلیا۔