Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

انسان بچ جائیں تو ہی حقوق کا تحفظ ہوگا: پیلٹ متاثرین

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 11, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 سرینگر//پچھلے پانچ ماہ کے نامساعد حالات کے دوران آنکھوں کی بصارت کھونے والے نوجوانوں نے انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیموں کی طرف سے 10دسمبر کو ’’انسانی حقوق کے عالمی دن ‘‘ کے طور پر منانے کو ایک بھونڈا مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ چار ماہ قبل جب انسانی حقوق کی یہ تنظیمیں اپنی آواز بلند کرکے کشمیر میں فورسز کو لوگوں کے قتل عام اور کمسن بچوں اور بچیوں کی بینائی چھیننے سے روک سکتے تھے تب یہ ادارے خاموش رہے اور اب انسانی حقوق کی حفاظت کی دہائی دے رہے ہیں۔مذکورہ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے کے پہلے دن سے لیکر نہ مقامی اداروں نے ان سے رابطہ کیا اور نہ عالمی سطح پر کام کرنے والے کسی تنظیم نے ان کی کہانی دنیا کے سامنے رکھی۔ موجودہ نامساعدحالات کے دوران پلیٹ لگنے سے زخمی ہونے والے 1689  میں سے136 نوجوانوںلڑکے اور لڑکیاں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوئے ہیں۔136نوجوانوں میں سے سات نوجوان دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوئے جن میں انشاء مشتاق، افرا جان،فردوس احمد ڈار، دانش رجب، جاوید احمد کے نام شامل ہیں۔ آنکھوں میں پیلٹ لگنے سے زخمی ہونے والے یہ نوجوان وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے ذہنوں سے بھی اوجھل ہورہے ہیںاور انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے عالمی اداروں کی تو بات دور ہے مقامی اداروں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی رابطہ نہیں کیا۔ فورسز اہلکاروں نے نہ تو جنس دیکھا اور نہ ہی لوگوں کی عمر دیکھی بلکہ جو بھی سامنے آیا اسکو نشانہ بنایا گیا۔پلٹ سے زخمی ہونے والوںمیں 4سالہ ظہرا ظہور،13سالہ افراجان، 14سالہ انشاء مشتاق ، 15سالہ شبروز اختر  شامل ہیں ۔ آنکھوں میں پلٹ لگنے سے زخمی ہونے والی کم عمر لڑکیوں میں ظہر ظہور کے جسم کے مختلف حصوں پرپیلٹ پیوست ہوئے تھے جبکہ 13سالہ افراکو فورسز اہلکاروں نے پیلٹ کا نشانہ بنانے سے قبل بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا تھا۔ افرادونوں آنکھوں پر پلیٹ لگنے سے آنکھوں کی بصارت سے محروم ہوگئی ہے جبکہ 14سالہ انشاء مشتاق بھی دونوں آنکھوں میں پیلٹ لگنے سے آنکھوں کی بصارت کھوچکی ہے۔ بھارت کی کئی ریاستوں  میں علاج ومعالجہ کرنے کے بائوجود انشاء مشتاق کی بینائی میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ رہمو پلوامہ سے تعلق رکھنے والی 13سالہ افرہ جان کی دونوں آنکھوں میںپیلٹ لگے  تاہم دوسرے مراحلے کی جراحی سے گزرنے کے بائوجود افرہ کی بینائی میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ 13سالہ افراجان نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقعہ پر کشمیر عظمی کو بتایا کہ پیلٹ کے استعمال کے خلاف انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے ابتدائی ایام میں ہی آواز اٹھائی ہوتی تو شاید میں آج اس صورتحال میں نہیں ہوتی۔‘‘ افرانے بتایا کہ 30اکتوبر کو گھر کے باہر جو ہی آئی تو فورسز اہلکاروں نے پہلے بالوں سے پکڑ کرگھسیٹا اور پھر پیلٹ کا نشانہ بنایا ۔ افرہ نے بتایا کہ 30اکتوبر کو جب میں نے آنکھوں کی بینائی گنوائی تب کسی عالمی تنظیم نے کوئی آواز نہیں اٹھائی ۔افرا کہتی ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے وقت پر بھارت پر پلٹ بند کرنے کا دبائو ڈالا ہوتا تو شاید آج کشمیر میں اتنے نوجوان آنکھوں کی بینائی سے محروم نہیں ہوتے۔13سالہ افراآج بھی آنکھوں کی بینائی واپس حاصل کرنے کیلئے سرینگر کے صدر اسپتال کے شعبہ چشم کی چکر لگارہی ہے تاہم آنکھوں کی بینائی میں کوئی بھی بہتری نہیں آئی ہے۔افرہ کہتی ہے کہ مقامی اور بین الاقوامی میڈیا سے وابستہ لوگ اسکے ساتھ رابط میں ہے مگر اب تک کسی ادارے نے اس سے بات نہیں کی ہے۔ افرا کہتی ہے کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اگر سچ میں کشمیریوں کی ہمدرد ہوتی تو انہیں فورسز اہلکاروں کو خواتین کے خلاف طاقت کے استعمال کا سنجیدہ نوٹس لیا ہوتا مگرنہیں۔ موجودہ نامساعد حالات کے دوران آنکھوں میں پلٹ لگنے سے زخمی ہونے والے نوجوانوں میں 5سالہ ناصر احمد خان سے لیکر دونوں آنکھوں کی بینائی کھونے والے آٹو ڈرائیو فردوس احمد ڈار بھی شامل ہے۔ فردوس احمد ڈار نے بتایا’’ میں دونوں آنکھوں کی بینائی کھونے والا پہلا نوجوان تھا مگراسوقت کسی عالمی ادارے نے کوئی آواز نہیں اٹھائی ۔ فردوس نے بتایا کہ سنگین صورتحال کے دوران انسانی حقوق کے تمام اداروں نے اپنے منہ پر تالے لگائے  ۔ فردوس احمد کہتے ہیں کہ جس علاقے میں انسان محفوظ نہیں وہاں انسانوں کیلئے بنائے گئے قانون کی کیا افادیت ہے۔فردوس نے مزید کہا کہ ہومن رائٹس واچ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر اداروں کو پہلے انسانوں کو زندہ رکھنے کی لڑائی لڑنی چاہئے ، جب لوگ زندہ  رہیں گے ، تبھی انسانوں کیلئے بنائے گئے قانون کی پاسداری ہوسکتی ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پونچھ کے سرکاری سکولوں میں تشویش ناک تعلیمی منظرنامہ،بنیادی سرگرمیاں شدید متاثر درجنوں سرکاری سکول صرف ایک استاد پر مشتمل
پیر پنچال
فوج کی فوری طبی امداد سے مقامی خاتون کی جان بچ گئی
پیر پنچال
عوام اور فوج کے آپسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ناڑ میں اجلاس فوج نے سول سوسائٹی کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پیر پنچال
منشیات کے خلاف بیداری مہم بوائز ہائر سیکنڈری سکول منڈی میں پروگرام منعقد کیاگیا
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

ڈوڈہ ضلع میں المناک سڑک حادثات||7 جاں بحق، 17زخمی اونتی پورہ حادثے میں 3افرادلقمہ اجل،میاں بیوی زخمی، لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کا اظہارِ رنج

July 15, 2025
صفحہ اول

اردو زبان لازمی شرط ہونے پر امتناع نائب تحصیلدار بھرتی عمل معطل

July 15, 2025
صفحہ اول

اگلے 48گھنٹوں تک موسم بدلے گا ۔18جولائی تک جموں اور کشمیر میں بارشوں کا موسم

July 15, 2025
تازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

ڈوڈہ میں المناک سڑک حادثہ: سات افراد ازجان، 17 دیگر زخمی

July 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?