سرینگر// پولیس ٹیلی کمیونکیشن ونگ کی طرف سے پولیس ہیڈ کوارٹر سرینگر کے آڈیٹوریم میںکل’ انسانی حقوق بیداری‘ کے عنوان پر بحث و مباحثے کا سالانہ مقابلہ ہوا ،جس میں ٹیم سی آئی ڈی نے امتیازی پوزیشن حاصل کی جبکہ ٹریفک پولیس جموں نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔بحث و مباحثے کے مقابلہ جاتی پروگرام کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے اور امسال اس کا عنوان انسانی حقوق کیلئے احترام تھا ۔ سالانہ مقابلہ جاتی بحث و مباحثے کا انعقاد پولیس اہلکاروں کی انسانی حقوق کے بارے میں ذمہ داریاں کیا ہیں، کے حوالے کیا جاتا ہے ۔ اس سالانہ بحث و مباحثے کے مقابلہ جاتی پروگرام میں کئی ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ پروگرام میں مختلف ٹیموں کے علاوہ پی ایچ کیو ، سیکورٹی ، کرائم ، سی آئی ڈی ، ٹریفک ، ٹیلی کیومنی کیشن ، آکزیلری پولیس ، سیول ڈیفنس اور ہوم گارڈس کے انفرادی سطح کے افسران نے حصہ لیا ۔ائریکٹر پولیس ٹیلی کیمونیکیشن ہلال احمد شاہ جو کہ تقریب پر مہمان خصوصی تھے ،نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ وہ تمام تر حالات میں ہر شہری کے انسانی حقوق کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور عوام کے حقوق کے تحفظ میں ان کے کردار اور ذمہ داری کے بارے میں اہلکاروں میں بیداری لانے پر زور دیا۔ مقابلہ جاتی پروگرام میں سی آئی ڈی کی ٹیم کو امتیازی پوزیشن حاصل ہوئی جبکہ ٹریفک پولیس جموں نے اس مقابلہ جاتی بحث و مباحثے کے پروگرام میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔مباحثے میںانفردی سطح پر ڈی ایس پی برہان الحق کانٹھ نے پہلی جبکہ ڈی ایس پی محمد شفیع نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔بحث و مباحثے کے بعد جیتنے والی ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔ پولیس افسران نے اس موقعے پر انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے اور پولیس کے رول پر مفصل روشنی ڈالی ۔ مقابلہ جاتی بحث و مباحثے کے پروگرام میں جوئری کی حیثیت سے ڈاکٹر محمد حسیب مغل اے آئی جی ویلفیئر پی ایچ کیو ، گوہر حسن میر جوائنٹ ڈائریکٹر پراسی کیوشن پی ایچ کیو ، جاوید احمد ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر پی اسکینڈ بٹالین اور البینا ملک ڈپٹی ایس پی ویلفیئر پی ایچ کیو نے اپنی خدمات زیر چیئرمین شپ رفیق الحسن ڈی آئی جی آرمڈ کشمیر انجام دیں ۔