جموں//عالمی امن اور انسانی وقار کے لئے ایفرو ایشین افراد کو مل کر چلنا ضروری ہے۔ ایفرو ایشین دوستی کی بنیاد مہاتما گاندھی، مارتھن لوتھر کنگ اور افریقی لیڈر نیلسن منڈیلا نے ڈالی تھی۔ میں نے اپنے موٹرسائکل پر امن مشن کے تحت 1971میں تقریباًً تمام افریقی علاقوں کا دورہ کیا تھا۔میں اپنے ’اراونڈ دی ورلڈ آن موٹر سائکل ‘ امن مشن کے تحت افریقہ میں جبراالٹر سے مراقش میں داخل ہوا اور ہسپانوی ریگستان دو پہیہ گاڑی پر پارکرنے والا دنیا کا ایسا پہلاانسان بن گیا جس نے موٹر سائکل سے 2100کلومیٹر سہارا ریگستان 20دن میں پارکیا۔ ساوتھ افریقہ کے ایک چھوٹے سے علاقہ کو چھوڑ کر میں نے تمام افریقی علاقہ کے اپنے سفر کے دوران مسٹر فنون فنون کی کتاب ’ بلیک اس بیوٹی فل‘ پڑھی جس سے مجھے اندازہ ہوا ’بلیک ‘ خوبصورت ہی نہیں بلکہ محبت کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ اس بات کا ذکر میں نے اپنے کتاب ’اراونڈ دی ورلڈ آن موٹر سائکل ‘ میں بھی کیا ہے۔ میں نے افریقہ کے دوران بلیک افرادچاہے وہ امیر ہو ں یا غریب سبھی کو خوبصورت ، محبت کرنے والے اور ہمدرد پایا۔انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے 1920میں نسلی امتیاز کے خلاف اپنی مہم مغرب سے ہی شروع کی تھی۔1967سے1973تک موٹر سائکل سے امن مشن کے تحت پوری دنیا کا دورہ کرنے والے پہلے انسان پروفیسر بھیم سنگھ افریقہ سے ہندستان تعلیم حاصل کرنے کے لئے آنے والے اور دیگر افریقی لوگوں کے ساتھ اتحاد و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہندستان کے صدر سے بین الاقوامی امن اور افہام و تفہیم کے لئے ایفرو ایشین اتحاد کا پیغام دینے کی اپیل کی ۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریند ر مودی کو گزشتہ ہفتہ افریقی لوگوں کے ساتھ ہندستان میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات پر وہاں کے لوگوں کے ساتھ دکھ کا اظہارکرنا چاہئے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایفرو ایشین سولیڈیرٹی کونسل ایفرو ایشین کے سماجی اور سیاسی نمائندوں کی ایک میٹنگ کا اہتمام کرے گی جس سے ایفرو ایشین لوگوں کے درمیان خوشگوار تعلقات مزید مضبو ط ہوں اور برے واقعات کو ہم سبھی فراموش کرسکیں۔