Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تعلیم و ثقافت

انسانی جسم میں دِل کی اہمیت | اساتذہ کا دل روشن ہونا چاہئے فکرو ادراک

Towseef
Last updated: July 15, 2024 11:58 pm
Towseef
Share
10 Min Read
SHARE

محمد شبیر کھٹانہ

اگرچہ دل کا سائز اتنا بڑا نہیں ہوتا جتنی انسان کے جسم میں دل کی ضرورت یا پھر دل کی اہمیت ہوتی ہے۔ سائنس کے اعتبار سے ایک انسان کے سارے جسم میں موجود گندا خون دل پر آ کر صاف ہوتا ہے اور پھر دل اس صاف خون کو پورے جسم میں پمپ کرتا ہے، ایک صحت مند انسان کا دل 72سے 74بار دھڑکتا ہے اور انسان کی صحت اور تندرستی کا اندازہ دل کی دھڑکن کی تعداد فی منٹ یا دل کی دھڑکن کی رفتار سے لگایا جا سکتاہے ۔دل کا آئینے کی طرح صاف ہونا لازمی ہے،کسی کا علم کسی پر کتنا اثر پزیر ہے یا پھر علم کا کسی بھی علم حاصل کرنے والے پر کتنا اثر ہوا ہے، اس بات کا اندازہ دل سے لگایا جا سکتا ہے۔ اب ہر ایک تعلیم یافتہ فرد کے لئے اس بات کو اچھی طرح سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ تعلیم کا اپنے آپ پر اس قدر اثر پیدا کرنے کی پوری کوشش کرے تا کہ اس علم کا اس کے دل پر اثر ہوڈالے، اتنا اثر کہ دل کی آنکھوں میں پوری بینائی میسر ہو جائے ۔

جب انسان عبادت کے لئے کھڑا ہوتا ہے توا ﷲ کی نظر انسان کے دل پر ہوتی ہے ،اس کا مطلب اگر دل صاف نہیں عبادت نہیں بلکہ کچھ بھی نہیں، کسی بھی انسان میں نرمی عاجزی انکساری، حلیمی، ہمدردی، احساس اچھی سوچ سب دل کی بدولت پیدا ہوتی ہے ۔
دل کی خوبیاں اس طرح شمار کی جاتی ہیں، پاک دل، نرم دل، ہمدرد دل، احساس والا دل ضمیر بھی دل کی بدولت زندہ ہے۔ انسان میں احساسات اور جذبات کا واضح اظہار کرنے کی خاصیت بھی دل کی ہی بدولت موجود ہے، انسان دل کی بدولت دوسروں کے احساسات اور جذبات کو سمجھتا ہے، انسان دل سے ہی محسوس کرتا ہے اور نرم دل کو احساس ہوتا ہے جس انسان میں دوسروں کے احساسات اور جذبات سمجھنے کی زیادہ صلاحیت ہو یعنی وہ جتنا زیادہ درد دل رکھتا ہو وہ اسی قدر زیادہ اخلاق کا مالک بھی ہوتا ہے ۔
ہر انسان میں اخلاق کا ہونا لازمی ہے۔ انسان اخلاق کی وصف کے سبب انسانیت کی معراج پر پہنچ سکتا ہے، انسان کی ذاتی خوبیوں میں سب سے بڑی خوبی اعلی اخلاق ہوتا ہے، ایسے انسان کو سبھی پسند کرتے ہیں جو اخلاق کا پیکر ہو جو دوسروں کے ساتھ ہمدرد خلوص محبت سے پیش آئے اور ان کی قدر کرے اخلاق والا شخص سب کے ساتھ انکساری نرمی عاجزی اور حلیمی کے ساتھ پیش آئے ،وہ اپنے سے عمر میں چھوٹوں کے ساتھ شفقت سے پیش آئے وہ اپنی برابر عمر والوں کے ساتھ ہمدردی سے پیش آئے اور اپنے سے عمر میں بڑے کی عزت قدر کرے۔ نرم دل اور بااخلاق افراد دوسروں کی خدمت کو اپنا اخلاقی فرض سمجھتا ہے اور دوسروں کے کام انے میں خوشی محسوس کرتا ہے، جو ایک عبادت بھی ہے، اب اگر کسی فرد کی سرکاری ڈیوٹی محنت لگن اور ایمانداری سے انجام دینے پر دوسروں کی خدمت ہو جائے پھر اس سے بھی زیادہ اچھی بات ہے کیونکہ یہ بہت بڑی عبادت ہے اور یہ عبادت اﷲ کو بہت پسند ہے۔ یاد رہے کہ اﷲ تبارک تعالی اپنی مخلوق کی خدمت کو بہت پسند کرتا ہے ۔
دنیا میں جتنے بھی اچھے لوگ تھے، انھوں نے ایک اچھے دل کی بدولت دوسروں کے دلوں میں گھر کر لیا اور اگر وہ دنیا سے چلے بھی گئے لیکن آج بھی لوگوں کے دلوں میں بس رہے ہیں۔ اگر غور کیا جائے تو ان افراد کی اچھی سوچ تھی اچھے اخلاق تھے اور ان ہی اچھے اخلاق کی بدولت اچھے اخلاق کے مالک بن کر اپنی تعلیمات کو لوگوں تک پہنچایا ۔
نرم دل اور اچھے اخلاق والے افراد دوسروں کو بھی با اخلاق اور اچھے بنا سکتے ہیں ،دل ہی کی بدولت ایک انسان اپنے اندر خوبیاں پیدا کر سکتا ہے اور پھر محنت کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے اور اپنی خوبصورت منزل پر پہنچ کر قوم کی شاندار خدمت کر سکتا ہے ۔
ایک اچھے دل والا انسان جب خود اچھا ہوتا ہے تو اس کو اچھے لوگوں کی محفل نصیب ہوتی ہے اور ان کی محفل سے وہ بہت کچھ سیکھتا ہے، جس میں مزید اچھے اخلاق اچھی خوبیاں اور پھر اچھی زندگی گزارنے کا طور طریقہ بھی شامل ہوتا ہے، وہ اپنے تمام رشتہ داروں کی عزت قدر کرتاہے ،پورا سماج برادری اور رشتہ دار بھی اس کی عزت قدر کرتے ہیں، اس کا مطلب ایک اچھے اخلاق اور احساس رکھنے والا شخص سماج کا کامیاب ترین شخص ہوتا ہے اور یہ سب ایک اچھے دل کی بدولت ممکن ہوتا ہے ۔دل کی ہی بدولت انسان کا تعلق ا ﷲ سے جڑتا ہے، یہ انسان کی زندگی کا سب سے بڑا راز ہے اور انسان کی زندگی کا مقصد بھی یہ ہی ہے، کیونکہ دل کی ہی بدولت انسان کے دل میں دوسروں کے لئے درد ہوتا ہے ۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ کسی بھی تعلیم یافتہ شخص کے علم کا اثر اس کے دل پر ہوتا ہے اور ہونا بھی چائیے اب اگر علم کا اثر دل پر ہو گیا تو پھر دل روشن ہو جائے گا، دل کی آنکھوں میں پوری روشنی پیدا ہو جائے گی اور پھر انسان دل کی آنکھوں سے دیکھ کر اپنے ساتھ اور پھر سب کے ساتھ انصاف کر سکے گا، جس کا علم جتنا زیادہ ہو، اس کا دل اتنا ہی زیادہ روشن ہونا لازمی ہے۔ اس کی دل کی آنکھوں میں اتنی ہی زیادہ روشنی ہونا ضروری ہے اور پھر وہ اپنے ساتھ اور پھر دوسروں کے ساتھ اتنا ہی زیادہ انصاف کرنا چائیے۔ ثابت ہوتا ہے جتنا کسی کا علم زیادہ ہو اتنا ہی وہ انصاف پسند ہونا چاہیے۔
اب چونکہ ہمارے سماج میں اساتذہ اکرام سب سے اعلی تعلیم یافتہ ہیں تو مذکورہ بالا تمام خوبیاں اساتذہ اکرام کو اپنے اندر پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ہر ایک استاد محترم کو اپنا محاسبہ کر کے اپنے دل کو پورا روشن کرنے کی اشد ضرورت ہے تا کہ وہ اپنے ساتھ اور پھر سماج کے ساتھ پورا انصاف کر سکے۔ سب سے پہلا انصاف اپنے ساتھ کرنا پڑتا ہے تو پھر سماج کے ساتھ انصاف ہوتا ہے ۔
اگر کچھ اساتذہ اکرام سماج کے ساتھ انصاف کر رہے ہیں تو باقی اساتذہ اکرام کے لئے یہ لازمی ہے کہ وہ ان کی قابلیت کا جائزہ لگا کر اپنے اندر اتنی ہی قابلیت پیدا کریں، ان سے کام کرنے کا ہنر سیکھیں ،ان کے کام کرنے کے تجربات حاصل کریں، بچوں کو اچھی طرح پڑھانے کے لئے بھی ٹیچینگ ایڈز دیگر اساتذہ اکرام استعمال کرتے ہیں، دیگراں کو بھی ان ٹیچینگ ایڈز کا استعمال اچھی طرح سیکھنا ہے، تب وہ بچوں کو اچھی طرح پڑھا سکیں گے ۔اساتذہ اکرام کو اپنے اندر کتنی قابلیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے، یہ سب نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2020 سے پوری طرح عیاںہے۔ اس کا مطلب اس پالیسی کا ڈرافٹ سب اساتذہ اکرام کے لئے پڑھنا اور سمجھنا اشد ضروری ہے ۔
نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2020 کے پیرہ 0۔ 13 میں دی گئی تمام خوبیاں اساتذہ اکرام کو اپنے اندر پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اس شاندار پالیسی کے مطابق اساتذہ اکرام کے لئے یہ لازمی ہے کہ وہ یہ تمام خوبیاں بچوں کے اندر پیدا کریں اور تمام اساتذہ اکرام یہ سب خوبیاں بچوں کے اندر تب ہی پیدا کر سکیں گے، جب یہ خوبیاں ان کے اندر ہو گی اور جب یہ تمام خوبیاں تمام اساتذہ اکرام کے اندر پیدا ہو گئی تو پھر انصاف کرنا ان کے لئے کسی بھی طرح مشکل نہ ہو گا ۔
تمام اساتذہ اکرام کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اس تمام علم اور ہنر کو جو بھی آپ کو ا ﷲ تبارک تعالی نے عنایت کیا ہے، اس کو صدیوں تک زندہ رکھنے کے لئے آنے والی نسلوں میں یہ تمام علم اور ہنر منتقل کریں اس کا بہترین طریقہ یہ ہی ہے کہ پوری محنت لگن اور ایمانداری سے بچوں کو یہ علم پڑھایا جائے اور پھر ان کی صلاحیتوں کو مناسب طریقے سے بروئے کار لا کر یہ سب ہنر بچوں کو جنریشن در جنریشن پوری محنت لگن اور ایمانداری سے سیکھایا جائے۔
(رابطہ۔ : 9906241250)
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

تعلیم و ثقافتکالم

اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں حقائق

July 8, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

تعلیم پر فحاشی کا افسوس ناک سایہ! | بے حیائی اور بداخلاقی فروغ پارہی ہے فکروادراک

July 8, 2025
تعلیم و ثقافت

ہماری تعلیم آج بھی موسم کی محتاج کیوں؟! | مستقبل کے لئےچھٹی نہیں، تیاری چاہئے

July 8, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

! سادگی برائے تازگی میری بات

June 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?