Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

انسانیت کا مرکز و محور ذات ِمصطفیٰ ؐ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 29, 2020 3:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
 انسانی تاریخ کے محققین لکھتے ہیں کہ چھٹی صدی عیسوی میں انسانیت کی تباہ کاریوں کی وجہ صرف خالق و مالک کی وحدانیت کا انکار تھا۔ یہی وجہ تھی کہ کائنات کے گوشہ گوشہ میں اخلاقی، معاشرتی، معاشی اور سیاسی فسادات نمودار ہوئے ساری انسانیت پر لرزہ طاری تھا۔ در اصل انسان اپنی حقیقت کو بھول چکا تھا کہ کس طرح اللہ تبارک وتعالی نے حضرت آدم علیہ السلام کے مجسمہ خاکی کو تیار فرماکر اپنی مخلوق کو سجدہ کرنے کا حکم دیا تھا اور اشرف المخلوقات کے انعام سے نوازا۔ یہ لاشعور مخلوق اپنی گمراہیوں کی وجہ سے اللہ تبارک و تعالی کو بھول چکی تھی ۔یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ گمراہی کسی ایک ملک، ریاست، قبیلہ، فرد میں نہیں تھی بلکہ عالم انسانیت اس کا شکار تھی ۔یہ کہنا مناسب ہوگا کہ انسانیت کا کوئی پہلو ایسا نہیں تھا جس سے فساد و عناد کی بو نہ آتی ہو۔
مگر اس رحیم و کریم ذات نے کبھی بھی انسان کو اپنے احسانات و کرامات سے فراموش نہیں کیا بلکہ ظلمات کو مٹانے کے لئے ایک نئے سورج کا ظہور فرمایا۔ماہرین جغرافیہ لکھتے ہیں کہ اس وقت کی معلوم شدہ دنیا کے نقشے کو اگر دیکھا جائے تو ہم پر یہ حقیقت عیاں ہوگی کہ اس وقت شہر مکہ کا وہی مقام تھا جو انسانی جسم کے اعضاء میں دل کا مقام ہے اور اسی شہر میں ساری انسانیت کے ہادی و رہبر کو اللہ تبارک وتعالی نے مبعوث فرمایا۔
مکہ معظمہ میں انسانیت کا وہ علمبردار جلوہ افروز ہوا جس سے صرف جزیرہ عرب کا نصیب نہیں جگمگایا بلکہ عالم انسانیت، جو صدیوں سے درندگی، ظلم و ستم جبروتشدد، معاشی اور سیاسی غلامی  کے آہنی شکنجوں میں جکڑا ہوا تھا ،ان کی تشریف آوری سے ہر فرد، ہر قبیلہ کا نصیب کھل گیا۔
 اللہ تبارک و تعالی نے اپنے نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرما کر یہ اعلان کر دیا کہ بشری لبادہ میں یہ خلق عظیم کا پیکر، یہ مساوات کا منبع ، علم و آگاہی کے سمندروں میں غرقاب موتیوں کو عیاں کرنے والی ذات ، ایک بہترین ضابطہ حیات کا پیامبر  ہے۔ اس کو اپنی زندگیوں کا مرکز و محور بنا لو، اسی میں دارین کی بقا ہے، اس کا حکم عالمی حکم نامہ ہوگا۔
 محسن کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی جن حالات میں بعثت ہوئی ،ان کا اجمالی جائزہ ہم لے چکے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے 23 سال کی کاوشوں کے بعد ایسی ریاست اور اس میں ایسے معاشرہ کی بنیاد رکھی جو یقینا قابل تقلید تھا۔ سارے عالم انسانیت کے لیے ایک ایسا عالمی حکم نامہ جاری فرمایا  جسے ہم "حجۃ الوداع" کے نام سے جانتے ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا" لوگو! خبردار! پچھلا عالمی نظام جو استحصال، ظلم، ناانصافی اور جبر و تشدد پر مبنی تھا، آج وہ ختم ہو رہا ہے، اسے میں اپنے قدموں تلے روند رہا ہوں اور کائنات انسانی کو ایک عالمی نظام عطا کر رہا ہوں"۔ یہ 9 ذی الحجہ 10 ہجری میںمحمد مصطفی صلی اللہ علیہ ہ وسلم نے جو عالمی حکم نامہ جاری فرمایا ،اس میں یہ حقوق انسانی کے تحفظ کا عالم انسانیت کے لئے ایک مستند منشور تھا۔
 اس عالمی حکم نامہ کے تحت عالمی امن کے قیام، عالمی انسانی مساوات کا قیام،معاشی و اقتصادی استحصال کا خاتمہ،عورتوں کے حقوق کا تحفظ، اور افلاس زدہ انسانیت کے حقوق کا تحفظ وغیرہ شامل تھے۔ یہ عالمی حکم نامہ آج سے چودہ سو سال قبل محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم نے رائج فرمایا۔ آج اس پرآشوب دور میں بھی یہ احساس ہوتا ہے کہ یہ اجتماعی نظام عالم انسانیت کے لئے تھا ۔آج بھی جو اس نظام کو اپنائے گا وہ پوری عالم انسانیت میں منفرد مقام کا مالک ہوگا۔
عربی میں کہاوت ہے ’’اصل کمال وہ ہے جس کا اعتراف کرنے پر دشمن بھی مجبور ہو‘‘۔ چنانچہ یہاں میں H.G.WELLS کی کتاب’’A Short History of the World‘‘کے اقتباس کا مفہوم پیش کرتا ہوں۔وہ لکھتے ہیں ’’انسانی آزادی، بھائی چارگی اور مساوات پر نوع انسانی کی تاریخ میں پہلی بار ان اصولوں پر مبنی نظام عملاً محمد (صلی اللہ علیہ لہ وسلم) نے قائم کرکے دکھادیا‘‘۔یاد رہے H.G.WELLS وہ ہے جس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتی اور عائلی زندگی پر بغض و عداوت سے بھرے رکیک جملوں سے حملے بھی کیے اور تعریف کرنے پر بھی مجبور ہوا۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ کو اللہ تبارک و تعالی نے ختمی مرتبت  فرمایا ہے۔ ان کی سیرت پاک انسانی زندگی کے لئے رشد و ہدایت کا نمونہ ہے۔ آقا علیہ الصلوۃ والسلام کے نجی معاملات ہوں یامجموعی معاملات ، دونوں صورتوں میں عالم انسانیت کے لیے رہنمائی میسر ہوتی ہے۔ 
آج اس پر آشوب دور میں چند ناقص العقل آقائے نامدارؐ کاموازنہ دنیا کی مشہور شخصیات سے کرتے پھرتے ہیں اور اگران کے تقابلی جائزوں پرغورکریں تو آقا ئے نامدارؐ کی شخصیت جامع نظر آئے گی۔ مثال کے طور پر سکندر اعظم،نیپولین اور ہٹلر تین ایسی شخصیات ہیں جنھیں دنیا مشہور فاتح اور سپہ سالار کی حیثیت سے جانتی ہے۔اگر ہم غور کریں تو ان کی صرف کسی ایک شعبہ زندگی میں واضح کارفرمائیاںنظر آئیں گی۔ اسی طرح اگر ہم مذہبی شخصیات پر بات کریں تو گوتم بودھ اور مہاویر سوامی وغیرہ اپنی عبادات و مجاہدات میں نمایاں حیثیت کے حامل ہیں، اسی طرح افلاطون اور ارسطو فلسفہ اور صاحب حکمت کی فہرست میں آتے ہیں مگر پیارے آقائے دوجہان ؐ کا معاملہ ان سے بالکل مختلف ہے۔ اگر حضور اقدسؐ کی حیات مبارکہ کا بغور مطالعہ کریں گے توہمیں آپؐکی ذات بابرکات کے مختلف پہلو جیسے نصب شریف، اخلاق مبارکہ، ذاتی وخانگی معمول،ملکی وملی معاملات،اپنوں اور غیروں سے آپ ؐ کا برتاؤ انفرادی حیثیت میں نظرآئے گا حتی کہ آپ ؐ کی حیات مبارکہ زندگی کے ہر شعبہ میں آفتاب کی طرح روشن ہے۔ اگر یوں کہا جائے تو جامعیت کا قدرے حق ادا ہوگا کہ حضرت محمد ؐ کی حیات مبارکہ انسانی زندگی کے لیے مکمل انسانی انسائیکلوپیڈیا ہے۔
یہ ایسا انسائیکلوپیڈیاہے جوہر قبیلہ، شہری، شوہر ،ماں، باپ، تاجر ، جج، سیاستدان، حکیم، فلسفی حتیٰ کہ ہر مبلغ اخلاق ودین کے لئے مفید ہے۔الغرض ہر ضرورت مند کو کسی دوسرے کی چوکھٹ پر ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں ۔اللہ نے ایک ہی ذات میں سب کچھ مرتب کردیا ہے۔ اس انسائیکلوپیڈیا سے جنہوں نے استفادہ کیا، وہ حضرت ابو بکر، حضرت عمر،حضرت عثمان و حضرت علی رضوان اللہ علیہم اجمعین بن گئے۔ چنانچہ عالم انسانیت کے لیے ذات مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا مرکزومحور ہونا لازمی ہے کیونکہ قیامت تک جو معاشرتی نظام محسن انسانیت ؐنے قائم فرمایا، عرب و عجم ،بحر و بر، مسلم و غیر مسلم سب کے لئے  اس کا کوئی متبادل نہیں ہے۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری قصبے کی گلیاں اور نالیاں بدحالی کا شکار مقامی عوام سراپا احتجاج، انتظامیہ کی بے حسی پر سوالیہ نشان
پیر پنچال
تھنہ منڈی کے اسلام پور وارڈ نمبر 8 میں پانی کا قہر | بی آر ائو اور ٹی بی اے کمپنی کے خلاف عوام سراپا احتجاج
پیر پنچال
پٹھانہ تیر گائوں میں بنیادی سہولیات کی شدید قلت عام لوگوں کو پانی ،بجلی کے علاوہ فلاحی سکیموں کا فائدہ پہنچانے کی اپیل
پیر پنچال
شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کا راجوری ایل او سی کے بی جی بریگیڈ کا دورہ افواج کی تیاریوں اور خطرے کے ردعمل کے نظام کا جائزہ، جوانوں کا حوصلہ بڑھایا
پیر پنچال

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 10, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?