Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تعلیم و ثقافت

انسانیت اور حسن اخلاق فکر انگیز

Towseef
Last updated: January 20, 2025 11:07 pm
Towseef
Share
8 Min Read
SHARE

محمد تبارک حسین

حسن اخلاق انسان کی شخصیت کا ایک ایسا جوہر ہے جس کی روشنی نہ صرف انسان کے کردار کو نکھارتی ہے بلکہ معاشرے کو امن و سکون کا گہوارہ بنا دیتی ہے۔ یہ وہ خوبی ہے جو ہر دین و مذہب میں نمایاں اہمیت رکھتی ہے، خاص طور پر اسلام میں۔ بدقسمتی سے، آج کے دور میں عبادات کی پابندی کے باوجود ہم اخلاقی قدروں کو نظرانداز کر دیتے ہیں، جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات میں اخلاق کو بنیادی حیثیت دی گئی ہے۔

حسن اخلاق کی تعریف : ’’حسن‘‘ اچھائی اور خوبصورتی کو کہتے ہیں، اخلاق جمع ہیں ’’خلق‘‘ کی جس کا معنی ہے:’’رویہ، برتاؤ، عادت‘‘ یعنی لوگوں کے ساتھ اچھے برتاؤ کو حسن اخلاق کہا جاتا ہے۔ لیکن آج ہمارا معاملہ یہ ہے کہ ہم لوگوں ساتھ نرمی اور ہمدردی کا برتاؤ نہیں کرتے ۔ جبکہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’اللہ اس پر رحم نہیں کرتا جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا۔‘‘ ایک جگہ اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ب’’ہترین مسلمان وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔‘‘ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اخلاق پر توجہ دیں اور لوگوں کے ساتھ رحم اور مہربانی کا برتاؤ کریں اور اخلاق کے تعلق سے ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنی چاہیے کیونکہ وہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔ اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوۃ حسنہ۔’’ بے شک تمہیں رسول اللہؐ کی پیروی بہتر ہے۔ لوگوں میں سب سے بہتر اخلاق ہمارے پیارے آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے ہیں اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا: ’’ بے شک تمہاری خوب بڑی شان کی ہے۔‘‘

انسانوں کے ساتھ حسن اخلاق : والدین،رشتہ داروں اور پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک کرنا، لیکن ہم پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک نہیں کر پاتے ہیں اور طرح طرح کی تکلیفیں پہنچاتے ہیں جبکہ نبی پاکؐ نے ارشاد فرمایا،’’وہ شخص مومن نہیں ہو سکتا،وہ شخص مومن نہیں ہو سکتا،وہ شخص مومن نہیں ہو سکتا۔‘‘ صحابہ کرام نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کون؟ آپ نے فرمایا: ’’جس کے شر سے اس کا پڑوسی محفوظ نہ ہو۔‘‘اسی طرح ہم اپنی بیویوں کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کرتے اور طرح طرح کی تکلیفیں پہنچاتے ہیں اور اگر ہم سے کوئی یہ پوچھے کہ اسلام کیسا مذہب ہے تو ہم کہتے ہیں کہ اسلام بہت اچھا مذہب ہے لیکن ہمارا عمل اسلام کے بالکل خلاف ہے تو جب ہم کسی کو یہ کہتے ہیں کہ اسلام بہت اچھا مذہب ہے تو ہمارے کہنے پر لوگ یقین نہیں کرتے بلکہ کیا کرتے ہیں؟ اس کو لوگ دیکھتے ہیںتو ہمیں اپنی بیویوں کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیے یہ ہم نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی سیرت سے جان سکتے ہیں اور اس پر عمل کر سکتے ہیں۔

حیوانات کے ساتھ حسن اخلاق :رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’جو کسی پرندے،جانور یا انسان پر ظلم کرے گا وہ قیامت کے دن جواب دہ ہوگا۔‘‘ لیکن ہم جانوروں پر بہت زیادہ ظلم کرتے ہیں اور ہمیں احساس بھی نہیں ہوتا کہ ہم غلط کرتے ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم اس فرمان کو ذہن میں رکھ کر زندگی گزاریں اور پرندوں اور جانوروں کے ساتھ حسن سلوک کریں جہاں تک ہو سکیں ہم ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں اس نیت سے کہ اللہ تبارک و تعالی اس کا اجر دے گا۔

ماحول کے ساتھ حسن اخلاق :ہمیں چاہیے کہ ہم ماحول کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کریں تاکہ جو آکسیجن کی کمی ہوتی ہے اس کمی کو دور کر سکیں اور اس کا ایک ذریعہ یہ ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں، اس کے متعلق حضور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’جو مسلمان کوئی درخت لگاتا ہے یا کھیتی کرتا ہے اور اس سے پرندے ،انسان یا جانور کھاتے ہیں تو یہ اس کے لیے صدقہ بن جاتا ہے۔‘‘ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ماحول کو بہتر بنائیں۔

حسن اخلاق کے فوائد :حسن اخلاق کی وجہ سے معاشرے میں امن و سکون پیدا ہوتا ہے۔ حسن اخلاق کی وجہ سے انسان اللہ رب العزت سے قریب ہوتا ہے جیسا کہ حدیث شریف میں آیا ہے، اللہ کے نبی پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’اللہ کے نزدیک سب سے محبوب وہ ہے جو اخلاق میں سب سے بہتر ہو۔‘‘

آج کے دور میں حسن اخلاق کی ضرورت :اسلام میں سخت طبیعت کو ناپسند کیا گیا ہے۔ اس کے بارے میں اللہ تبارک و تعالی نے اپنے پیارے نبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو مخاطب فرمایا ہے: ’’اور اگر آپ تنگ خو اور سخت طبیعت ہوتے تو وہ سب آپ کے پاس سے منتشر ہو جاتے۔‘‘

اس لیے ہمیں بھی چاہیے کہ ہم لوگوں کے ساتھ نرمی سے پیش آئیںاور لوگوں کو بتائیں کہ اسلام ہمیں کیا تعلیم دیتا ہے؟ کچھ لوگ یہ سوچتے ہیں کہ جب سامنے والا انسان ہمارے ساتھ حسن اخلاق کے ساتھ نہیں ملتا ہے تو ہم کیوں ملیں؟ یاد رکھیں ان کے پاس نہ کوئی نبی آیا نہ رسول، لیکن ہمارے پاس تو ہمارا اسلام ہے جو ہمیں لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کا طریقہ سکھاتا ہے اگر ہم ان چیزوں پر عمل نہ کریں تو اس کا مطلب یہ کہ ہم نے اسلام کے ذریعے اپنے اندر کوئی تبدیلی نہیں کی ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو پڑھیں اور ان کے اخلاق کو مدنظر رکھتے ہوئے زندگی گزاریں تاکہ ہماری زندگی اسان اور بہتر ہو سکے۔

آخر میں ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ حسن اخلاق صرف ایک خوبی نہیں بلکہ یہ انسان کے ایمان کی تکمیل کا ایک اہم حصہ ہے۔ نبی کریمؐ نے اپنی زندگی کے ہر پہلو میں اخلاق کی بہترین مثالیں پیش کیں اور ہمیں انہی اصولوں پر عمل کرنے کی تلقین کی۔ اگر ہم نرمی، محبت اور ہمدردی کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں تو نہ صرف ہم اللہ کے قریب ہوں گے بلکہ دنیا میں بھی کامیاب اور سکون بھرے معاشرے کا قیام ممکن ہوگا۔ اللہ ہمیں اپنے اخلاق کو بہتر بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ڈوڈہ ضلع کی تحصیل کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی نعش برآمد
تازہ ترین
ملیشیائی وزیر اعظم کی برکس سربراہی اجلاس دوران وزیر اعظم مودی سے ملاقات ،مسئلہ کشمیر پر ہوئی بات
برصغیر
کشمیر میں سیاحتی شعبے کی بحالی حکومت ہند کی اولین ترجیح: گجیندر سنگھ شیخاوت
برصغیر
نیشنل کانفرنس کے تمام انتخابی دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں: الطاف بخاری
تازہ ترین

Related

تعلیم و ثقافتکالم

! سادگی برائے تازگی میری بات

June 23, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

کیا ہم وقت کی قدر کرتے ہیں؟ | وقت کی قدر زندگی کی قدر ہے غور طلب

June 23, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

ہر زمانے میں پنپنے کے اندازسیکھو! | دورِ حاضر سائنس اور ٹیکنالوجی کا ہے نقطۂ نظر

June 23, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

گرمیوں کی تعطیلات کا مثبت استعمال فکر وفہم

June 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?