زاہد بشیر
گول//محکمہ بجلی نے بجلی چوری کے خلاف گول سب ڈویژن کے اندھ بلاک میں کئی روز سے لگا تار چھاپہ مار کاروائی زیر صدارت انسپکٹر عبدالحمید کی جس دوران انہوں نے کئی ہیٹر و دوسرے بجلی پر استعمال ہونے والے آلات ضبط کئے ۔ انسپکٹر عبدالحمید نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے ٹیم کے ہمراہ اندھ نہایت کے بہت سارے علاقوں میں بجلی چوری مہم کا آغاز کیا ہے جس دوران کئی لوگوں کو غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کرتے ہوئے پایا گیا ۔ انہوں نے کہا موقعہ پر ہی کئی ہیٹر و دوسرے آلات ضبط کئے ۔ محکمہ نے مقامی لوگوں سے کہا کہ اگر کوئی بھی شہری بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تو اُس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور پانچ ہزار روپے تک جرمانہ بھی اس کو دینا پڑے گا ۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ جلد از جلد بجلی کنکشن کو رجسٹر کروائیں تا کہ بجلی چوری کو روکا جا سکے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کڑی سی کڑی سزا دی جائیگی ۔