عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع میں پولیس نے ایک ہفتے میں اندھے قتل کے ایک کیس کا سراغ لگانے اور ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس نے پیر کو بتایا کہ 25 دسمبر کو پولیس سٹیشن رام نگر کو کنجو نالہ میں ایک نامعلوم لاش ملنے کی اطلاع ملی جس کے بعد کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔ پولیس نے کہا’’شواہد اور تکنیکی ڈیٹا کی باریک بینی سے جانچ کے ذریعے، تفتیشی ٹیم نے تیزی سے پیش رفت کی اور کئی مشتبہ افراد کی شناخت کی گئی اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ مشتبہ افراد میں سے ایک کی شناخت اجیت کمار کے طور پر ہوئی ہے، جو رام نگر تحصیل کے رومین کے رہائشی ہیں، کو زیرو ان کر دیا گیا تھا۔پولیس نے مزید کہا کہ ’’سخت پوچھ گچھ پر اجیت کمار نے اعتراف کیا کہ اس نے مقتول کو ذاتی دشمنی کی وجہ سے قتل کیا ہے‘‘۔ پولیس نے مزید کہا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور کیس سے متعلق مزید تفصیلات کو سامنے لانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔