جموں // پردیش مہلاکانگرس کے عہدیداروں کی ایک میٹنگ یہاں پارٹی کے صدرمقام شہیدی چوک جموں میں صدرپردیش مہلاکانگرس شریمتی اندوپوار کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ کے دوران ریاستی سرکار کی جانب سے غذائی اجناس آٹا، چاول ، کھانڈاور تیل خاکی کی قیمتوں کے اضافہ کا معاملہ بحث کا موضوع بنا رہا۔مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غذائی اجناس میں اضافہ کی وجہ سے ایسے لوگ سخت پریشان ہیں جن کا نر بھر گورنمنٹ راشن سپلائی پر تھااور اس کا سیدھا اثر غریب لوگوں پر پڑا ہے۔انہوں نے اس کے لئے مرکزی اور ریاستی سرکاروں کو ذمہ دار دٹھہرایا۔اندو پوار نے پارٹی کی عہدے دار مہلائوں سے کہا کہ اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں خصوصی خواتین کو درپیش مسائل کاپتہ چلانے کے لئے گھر گھر رابطہ بنائے رکھیں اور لوگوں کی مشکلات کے ازالہ کے لئے جی جان سے کوشش کریں۔مقررین نے کہا کہ مرکزی سرکار نے کہا تھا کہ اچھے دن آیئں گے ۔ عوام نے دیکھ لیا کہ اچھے دنوں کے بجائے مشکلات اور مصائب میں لوگ گرفتار ہوگئے ہیں اور ان کی فریاد تک سننے کو کوئی تیار نہیں ہے ۔مقررین نے مزید کہا کہ مرکزی و ریاستی سرکاریں ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہیں ایک طرف پاکستان سرحد کے اس پار سے بے تحاشہ گولہ باری کر رہا ہیجس کی وجہ سے سرحدی علاقوں کے لوگ سخت پریشان ہیںتو دوسری طرف چین ہمیں کھلم کھلا دھمکیاں دے رہاہے۔میٹنگ میں وندنا منکوٹیا،سنتوش شرما ،سشماچودھری،ریتا کھجوریہ،بھوپندر کور،امینا اور دیگر خوا تین موجود تھیں۔