نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے دورافتادہ گائوں اندروٹ میں فوج کی تھتھوال برگیڈکی طرف سے آپریشن سدبھاونہ کے تحت ہینڈپمپ اورمسافرخانے کوتعمیرکے بعدعوام کے نام وقف کیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں مقررین نے کہاکہ نوشہرہ کے اندروٹ گائوں کے لوگوں کوپانی کی کمی اورمسافرشیڈنہ ہونے کی وجہ سے پریشانیوں کاسامنارہتاتھا۔ انہوں نے کہاکہ فوج نے گائوں میں ہینڈپمپ نصب کروادیاہے اور مسافروں کیلئے ایک پسینجرشیڈبھی تعمیرکرایا ہے جس کی لوگوں کی پریشانی کاازالہ ہو جائے گا۔ اس موقعہ پر سرپنچ ،پنچ ،نمبردار ومعززشہری بھی موجودتھے۔انہوں نے فوج کاگائوں کے لوگوں کیلئے سہولیات کاانتظام کرنے کیلئے شکریہ اداکیا۔اس موقعہ پر برگیڈیئرکلجیت سنگھ نے لوگوں کوہرممکن امدادکی یقین دہانی کرائی۔