راجوری //راجوری کے اندرولہ گائوںمیں پانی کاشدید بحران پایاجارہاہے ۔ مقامی لوگوںنے محکمہ پی ایچ ای پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ انکے علاقے میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید مشکلات کاسامناہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں کے ایک وفد نے محکمہ کے دفتر پہنچ کر پانی نہ ہونے کی شکایت کی ۔اس دوران ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایاکہ پچھلے ڈیڑھ سال سے پانی کی سپلائی کا نظام متاثر ہے لیکن محکمہ کی طرف سے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ان کاکہناتھاکہ کئی بار انہوںنے اس سلسلے میں متعلقہ محکمہ کے افسران سے بات بھی کی لیکن ان کا یہ مسئلہ حل نہ ہوا۔انہوںنے انتباہ دیاکہ اگر آئندہ چند روز میں پانی کی سپلائی بحال نہ کی گئی تو وہ محکمہ کیخلاف احتجاج کریںگے ۔