سرینگر// اندرا نگر میں کل پولیس نے ایک نوجوان کی لاش پراسرار حالت میں برآمد کی ۔منگل بعد دوپہر لوگوں نے اندانگر علاقہ میں سڑک کے کنارے ایک لاش دیکھی جس کے بعد پولیس کو مطلع کیا ۔پولسی نے بعد میں لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا جس کی شناخت منظور احمد شیخ ولد مرحوم غلام حسن شیخ ساکن سمر بگ لسجن کے بطور ہوئی ۔پولیس نے اس سلسلے میں 147کے تحت کیس درج کیا اور ضروری لوازمات کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کیا ۔