سرینگر//اندراگاندھی کو100ویں جنم دن کے موقعہ پرریاستی کانگریس کے صدرجی اے میرنے شاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم کی سیاسی وسماجی خدمات ناقابل فراموش رہیں گی ۔انہوں نے اندراگاندھی کی وطن پرستی کونوجوان نسل کیلئے مشعل راہ قراردیتے ہوئے کہاکہ مرحومہ ایک شفیق ماں اورمشکل وقت میں سخت فیصلے لینے والی ایک قائدبھی تھیں۔ بھارت کی اولین خاتون وزیراعظم اندراگاندھی کواپنی جماعت کانگریس کے مرکزی وریاستی لیڈروں نے100ویں یوم پیدائش کے موقعہ پرشاندارالفاظ میں خراج پیش کیاہے ۔کانگریس کی ریاستی شاخ کے صدرغلام احمدمیرنے اپنے بیان میں کہاکہ اندراجی نے ملک کی سیاسی ،سماجی اوراقتصادی محاذپرصحیح راہ نمائی کی ۔انہوں نے کہاکہ آج اگربھارت ایک بڑی جمہوریت اوردنیاکاایک طاقتورملک ہے تواس کاسہرااندراجی کے سرہی جاتاہے کیونکہ انہوں نے 18مارچ 1966میں اسوقت ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بننے کامنفرداعزازپایاجب جنوب ایشیائی خطہ سیاسی اُتھل پُتھل کاشکارتھا۔جی اے میرنے کہا کہ ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم کی سیاسی وسماجی خدمات ناقابل فراموش رہیں گی ۔انہوں نے اندراگاندھی کی وطن پرستی کونوجوان نسل کیلئے مشعل راہ قراردیتے ہوئے کہاکہ مرحومہ ایک شفیق ماں اورمشکل وقت میں سخت فیصلے لینے والی ایک قائدبھی تھیں۔ اندرا گاندھی100سال قبل 9 نومبر1917 کو پیدا ہوئی تھیں،اوروہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد49برس کی عمرمیںبھارت پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں جبکہ اسے پہلے 1959-60 میں اندرا گاندھی کو کانگریس پارٹی کی صدر منتخب کیا گیا۔