جموں/ حج و اوقاف کے وزیر مملکت سید فاروق احمد اندرابی نے ستواری جموں میں زیارت شریف پیر بُڈھن علی شاہ پر حاضری دی ۔ اس موقعے پر وزیر نے وہاں چادر چڑھائی اور خصوصی دعا میں شرکت کی ۔ وزیر نے ریاست جموں و کشمیر کی خوشحالی ، ترقی اور امن و امان کیلئے دعا کی ۔ اوقاف جموں کے ایڈمنسٹریٹر وکیل احمد بٹ جو وزیر کے ہمراہ تھے نے انہیں اوقاف جموں کی حصولیابیوں کے بارے میں جانکاری دی ۔ وزیر موصوف نے اوقاف جائیداد اور اثاثوں کی بہتر دیکھ ریکھ پر زور دیا ۔ انہوں نے زیارت گاہوں کے ارد گرد صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ اس دوران کئی زائرین وزیر سے ملاقی ہوئے اور انہیں وہاں دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری دی ۔