جموں /حج و اوقاف کے وزیر سید فاروق احمد اندرابی نے آج جموں میں کئی اوقاف جائیدادوں ، جن میں بوائز ہوسٹل نزدیک جی ایم سائنس کالج جموں شامل ہے کا معائینہ کیا اور ان پروجیکٹوں پر جاری کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ اُن کے دورے کے دوران ، اوقاف کے ایڈ منسٹریٹر نے وزیر کو اوقاف کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 5.6کروڑ روپے 100 بستروں والے بوائز ہوسٹل پر خرچ کئے جاچکے ہیں جو تکمیل کے قریب ہے ۔وزیر نے محلہ استاد اور باہو فورٹ جموں کی مسجد شریف کا بھی دورہ کیا اور ان مساجد پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ۔ اس موقعہ پر وزیر نے متعلقہ انجینئروں پر زور دیا کہ وہ جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار میں تیزی لائیں اور انہیں مقررہ وقت میں مکمل کریں۔ انہوںنے مزیدکہا کہ واگزار کئے گئے رقومات کو پوری طرح اور احسن طریقے پر خرچ کریں۔مختلف جگہوں کے دورے کے دوران کئی عوامی وفود وزیر موصوف سے ملے اور انہیں انفرادی اور اجتماعی مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر نے انہیں یقین دلایا کہ اُن کے جائز مطالبات پر غور کیا جائے گا۔اوقاف کے سینئر افسراں وزیر کے ہمراہ تھے۔