کرالہ پورہ// آصف اقبال بٹ کے جا ں بحق ہونے کی خبر سنتے ہی ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید پولیس کی بندشو ں کے باوجود کرالہ پورہ چوک میں نموادر ہوئے اور انہیں دیکھ کر لوگو ں کی ایک بڑی تعداد نے ان کی قیادت میں جلوس نکال کر احتجاجی مظاہرے کئے ۔انجینئر رشید نے سینکڑوں لوگو ں کے ہمراہ ایک بڑے جلوس کی صورت میں 5کلو میٹر کا پیدل سفر شروع کیا اور ٹھنڈی پورہ پہنچنے میں کامیاب ہوکر آصف کے جناز میں شریک ہوئے ۔جناز ہ سے واپسی کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر کے پولیس تھانہ کرالہ پورہ میں کئی گھنٹوں تک بند رکھا ۔