عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//دہلی کی ایک عدالت دہشت گردی کی فنڈنگ کیس میں بارہمولہ سے ممبر پارلیمنٹ انجینئر رشید کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر آج اپنا حکم سنائے گی۔ ایڈیشنل سیشن جج چندر جیت سنگھ، جنہوں نے 10 ستمبر کو رشید کو عبوری ضمانت دی تھی، تاکہ وہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے مہم چلا سکیں، اس سے قبل ان کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر حکم نامہ موخر کر دیا تھا۔جج نے والد کی صحت کے پیش نظر رشید کی عبوری ضمانت میں 28 اکتوبر تک توسیع کر دی۔رشید 2019 سے تہاڑ جیل میں بند تھا جب اسے 2017 کے دہشت گردی کی فنڈنگ کیس میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے نے غیر قانونی سرگرمیاں(روک تھام)ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔