سرینگر //پولیس نے راجباغ میں انجینئر رشید کو اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار کیا۔اتوار کی صبح جواہر نگر میں پارٹی کے سینکڑوں ورکر جمع ہوئے اور انجینئر رشید کی سربراہی میں ایک ریلی نکالی اور سرکار مخالف نعرہ بازی کی۔ احتجاج کر رہے مظاہرین ،ہم کیا چاہئے رائے شماری ،سرکاری دہشت گردی کو بند کرو ، ڈرامہ بازی بند کرو کشمیر مسئلہ حل کرو ،سرجان برکاتی کامران یوسف سمیت دیگر قیدیوں کو رہا کرو کے فلک شکاف نعرے بلند کئے ۔جلوس جوں ہی راجباغ پولیس سٹیشن کے قریب پولیس کی بھاری جمعیت نے جلوس کا راستہ روکا اور مظاہرین پر ٹوٹ پڑی اور انجینئر سمیت درجنوں کارکنوں کو حراست میں لیا ۔