عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//تہار جیل میں بندعوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اوررکن پارلیمنٹ بارہمولہ انجینئر رشید نے آج سے دو روزہ بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔پارٹی ترجمان انعام النبی نے بتایا کہ لداخ کے لیے بات چیت، کشمیر کے لیے خاموشی پر بھوک ہڑتال شروع کرنے سے چند گھنٹے قبل اپنے اہل خانہ سے بات کرتے ہوئے انجینئر رشیدنے کہا کہ لداخ میںجانوں کا ضیاع تکلیف دہ ہے اور اس بات پر زور دیا کہ “تشدد کی کسی بھی معاشرے میں کوئی جگہ اور جواز نہیں ہے۔انہوں نے لداخ کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا لیکن انہیں یاد دلایا کہ انہوں نے 2019 میں آرٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی اور جموں و کشمیر کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کا جشن منایا تھا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر لداخی ریاست کا دوبارہ دعویٰ کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں، تو آگے بڑھنے کا واحد حقیقت پسندانہ راستہ جموں و کشمیر کے ساتھ دوبارہ اتحاد ہے۔اے آئی پی کے چیف ترجمان نے کہا کہ بھوک ہڑتال اس منتخب طرز عمل کے خلاف احتجاج اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ مسلسل دھوکہ دہی کی یاد دہانی ہے۔