کپوارہ//ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید نے وزیر دفاع منوہر پاریکر اور گوا کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے کرناٹک اور دیگر ممالک سے گوشت بر آمد کرنے کے ان کے بیان کو مضحکہ خیزقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہاایسا کہنے سے منوہر پاریکر نے سنگ پریوار کے چہرے کو بے نقاب کیا ۔جمعرات کو ایک عوامی جلسے کے خطاب کے دوارن انجینئر رشید نے کہا کہ وزیر دفاع منوہر پاریکر کایہ بیان کہ بڑے گوشت کی قلت پر قابو پانے کے لئے باہر سے گو شت منگوایا جائے گا اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ سنگ پریوار گائے کے تحفظ کے دعوے پر اپنی ووٹ بینک کی سیاست کاری کر رہے ہیں اور ایسا کر نے سے انہیں نہ ہنددو ں کے مذہبی جذبات کی کوئی فکر ہے اور نا ہی گائے کے تحفظ کی ۔انجینئر رشید نے اپنے خطاب کے دوران گائے ان ہی جگہو ں پر مقدس ہے جہا ں سنگ پریوار کے لوگو ں کو ایسا لگے ۔ممبر اسمبلی لنگیٹ نے کہا کہ اگر گجرات میں بڑے گوشت پر پابندی لگانا واجب ہے تو کرناٹک اور دیکر ممالک کے کسی بھی حصے میں گائے کا خون بہانا کہا ں جائز ہے ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ بی جے پی گائے کے نام پر منافرت پھیلا کر صرف اقتدار پر چمٹ کر ہندﺅوں مسلم فسادات جاری رکھا چاہتی ہے ۔انجینئر نے پاریکر کو پیش کش کی کہ اگر وہ کشمیر میں بڑے گوشت خریدنا مان لیں تو یہا ں کے سر سبز چراگاہو ں کی بدولت دستیاب تازہ گو شت پر 50فی صدی تک سب سیڈی مہیا کی جائے گی ۔انہو ں نے کہا بی جے پی اب نہ صرف ان کے سیاسی بلکپ مذہبی حقوق پر بھی ڈاکہ زنی کی مرتکب ہورہی ہے ۔