عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)نے جمعہ کو دہلی کی ایک عدالت سے بارہمولہ لوک سبھا حلقہ سے جیتنے والے امیدوار انجینئر عبدالرشیدکی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر اعتراضات داخل کرنے کے لیے مزید وقت مانگا ۔پٹیالہ ہا ئوس کورٹ نے جمعرات کو ضمانت کی درخواست میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)سے جواب طلب کیا تھا۔این آئی اے نے، عدالت سے اپنا جواب/ اعتراضات داخل کرنے کے لیے مزید وقت مانگا ہے۔ “کیس کی اگلی سماعت 18 جون تک ملتوی کردی گئی ہے۔ اس دوران اگر 18 جون تک یا اس سے پہلے حلف کے نوٹیفکیشن کا اعلان کیا جاتا ہے تو انجینئر کوفوری درخواست کے لیے نرمی بھی دی گئی ہے، “۔انجینئرجو اس وقت تہاڑ جیل میں منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے بند ہے، حال ہی میں ختم ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کشمیر کی لوک سبھا سیٹ سے جیت کر سامنے آیا ہے۔