کپوارہ/ /شمالی ضلع کپوارہ کے لنگیٹ علاقہ میں ایک سرکاری سکول مسلسل بند رہنے کے نتیجے میں والدین میں زبردست ناراضگی پائی جارہی تھی اورلوگوں نے ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید کو آگاہ کیا ۔ممبر اسمبلی نے ہفتہ کو علاقہ کو دورہ کیا اور درد حاجی راجواڑ ہندوارہ میں 2ہفتو ں سے تالا بند سرکاری سکول کا تالہ تو ڑ دیا۔اس موقعہ پر وہاں لوگ جمع ہوئے جس کے بعد انجینئر رشیدنے گائو ںکا گشت لگا کر زیر تعلیم طلبہ کو جمع کر کے اسکول تک پہنچایا اور خود مدرس بنکر دن بھر طلبا کو پڑھایا ۔مقامی لوگو ں نے محکمہ تعلیم کے خلاف زبردست احتجاج کیااور کہا کہ مذکورہ سکول کئی ہفتو ں سے بند پڑا ہے ۔انجینئر رشید نے فوری طور محکمہ تعلیم کے کمشنر سیکرٹری کو آگاہ کیا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر کپوارہ خالد جہا نگیر اور کئی آفیسران درد حاجی راجواڑ پہنچ گئے اور ڈپٹی چیف ایجو کیشن آفیسر کی غفلت شعاری پر معطل کیا اور سکول کے لئے تین اساتذہ کی تعیناتی کے احکامات صادر کئے ۔انجینئر رشید نے علاقہ میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی اور سرکاری ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریو ں کو سمجھ کر لوگو ں کی خدمت کریں۔انہو ں نے علاقہ کے لوگو ں سے کہا کہ وہ ہر روز اپنے بچو ں کو اسکولو ں میں بھیج دیں تاکہ ان کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ جائے گا ۔انہو ں نے لوگو ں کو یقین دلایا کہ وہ علاقہ میں آئندہ بھی ایسے دورے کرتے رہیں گے ۔