جموں//قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے ممبر اسمبلی لنگیٹ کو ایوان میں آکر اپنے اسمبلی حلقہ کے لوگوں کے مسائل اٹھانے کی اپیل کی ہے ۔ڈپٹی اسپیکر نے محکمہ مال کے مطالبات زر کے دوران کہا کہ کل میں نے خود ممبر اسمبلی لنگیٹ سے کئی بار کہا کہ خاموشی اختیار کریں تاہم اُن کے نہ ماننے پر انہیں ایوان سے باہر نکالا گیا ۔انہوں نے انجینئر رشید سے گزارش کی کہ وہ ایوان میں آکر اپنے لوگوں کے مسائل اٹھائیں کیونکہ ایک ایم ایل اے جب ایوان میں اپنے مطالبات نہیں اٹھائے گا اور کہاں جائے گا۔ لہٰذامیں گزارش کرتا ہوں کہ وہ ایوان میں واپس آئیں ۔